اردو ادب میں شاندار خدمات کے اعتراف میں پروین شاکر کو 1990 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سےبھی نوازا گیا تھا


ویب ڈیسک:اُردو کی ممتاز شاعرہ پروین شاکر کو ہم سے بچھڑے آج 31 سال گزر گئے۔
پروین شاکر 24نومبر1952 کو کراچی کے ایک ادبی گھرانے میں پیدا ہوئیں،انہوں نے نوعمری میں ہی ادبی سفر کا آغاز کر دیا تھا،نثرنگاری بھی کی مگرشاعری نے انہیں پہچان دی،غزلیں اور نظمیں لکھنے سے خاص شہرت پائی۔
جدید دور کے شعرا پروین شاکر کسی تعارف کی محتاج نہیں تھیں۔ جب انہوں نے شاعری کا آغاز کیا تو اس وقت ادا جعفری، فہمیدہ ریاض، شبنم شکیل، اور کشور ناہید جیسی خاتون شعرا کے نام گونج رہے تھے۔
پروین شاکر نے منفرد انداز بیان اور انفرادی اسلوب کے ذریعے شاعری اور ادب میں الگ پہچان بنائی،ان کا پہلا شعری مجموعہ ’خوشبو‘ آیا تو دیکھتے ہی دیکھتے اس کی خوشبو ادب کی دنیا میں ہر طرف پھیل گئی۔ شاعری میں رومانوی انداز کے باعث انہیں نئی نسل میں بے حد پذیرائی ملی۔
پروین شاکر نے نسوانی جذبات کو منفرد انداز میں بیان کیا اور ان کے کلام میں ایک موڈرن اور باشعور لڑکی کی سوچ نمایاں ہے۔

انہوں نے اپنی شاعری میں خوشبو، پھول، بہار، موسم، بادباں، سمندر اور اس طرح کے کئی آفاقی استعارے خوبصورت انداز میں استعمال کیے۔ شاعری کے ساتھ ساتھ وہ عملی زندگی میں بھی ایک کامیاب خاتون ثابت ہوئیں اور اہم انتظامی عہدوں پر فائز رہیں۔
پروین شاکر کی شاعری کو آج بھی ادبی ذوق رکھنے والے افراد بے پناہ پسند کرتے ہیں اور ان کوخوب داد تحسین پیش کرتے ہیں،اردو ادب میں شاندار خدمات کے اعتراف میں پروین شاکر کو 1990 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سےبھی نوازا گیا تھا۔
پرکشش شخصیت اور مزاج کے باعث وہ اپنے حلقہ احباب میں ہر دل عزیز تھیں۔ ان کی وفات سے اردو ادب ایک جذباتی اور رومانوی انداز میں اظہار کرنے والی شاعرہ سے محروم ہو گیا۔
پروین شاکر 24 دسمبر 1994 کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئیں، اس وقت ان کی عمر صرف 42 سال تھی۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 hours ago

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 9 hours ago

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 9 hours ago

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 10 hours ago

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 10 hours ago

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 4 hours ago

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 6 hours ago

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 9 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 9 hours ago

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 3 hours ago

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 7 hours ago

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 5 hours ago








