Advertisement

کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل 

کرک کے سرحدی پہاڑی سلسلے تھانہ خرم کی حدود کرکنڈوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے بڑی کارروائی کی،آر پی او عباس مجید

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Dec 28th 2025, 8:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کرک: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی,8 دہشتگرد جہنم واصل 

کرک: خیبر پختونخوا پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی( سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 8  دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق کرک کے سرحدی پہاڑی سلسلے تھانہ خرم کی حدود کرکنڈوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع  پر پولیس نے بڑی کارروائی کی۔

آر پی او عباس مجید مروت کے مطابق  آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا، آپریشن کے دوران  دہشت گردوں کے متعدد پہاڑی ٹھکانے تباہ کر دیےگئے۔

Advertisement