ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی طارق محبوب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں قتل غیرت کے نام پر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، مزید تفتیش جاری ہے

راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلا منہ کے قتل کے الزام میں والد سمیت پانچ ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی طارق محبوب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں قتل غیرت کے نام پر کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا، ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام دستیاب ذرائع استعمال کیے گئے۔
مقتولہ کے والد فضل، بھائی بشیر، چچا زاد بھائی احسان، والد کے چچا روزی خان اور چچا زاد بھائی کے بیٹے یاسین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش معلوم ہوا کہ ٹک ٹاکر عائشہ گلامنہ کے قتل کا منصوبہ اس کے والد اور بھائی نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے آبائی علاقہ لوئر دیر میں بنایا تھا۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے عائشہ گلا منہ کیس میں ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 21 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 15 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 17 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 18 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل







