Advertisement

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

پاسپورٹ فراڈ میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Aug 21st 2026, 3:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار

واصف محمود سے

لاہور: لاہور میں پاسپورٹ دفاتر میں مبینہ غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے پاسپورٹ آفس ہربنس پورہ سے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حکم پر اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے پاسپورٹ آفس ہربنس پورہ میں کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان میں پاسپورٹ آفس کا سپرنٹنڈنٹ عبدالغفار، سابق کنٹریکٹ ملازم انصار، سیکیورٹی گارڈ زبیر اشفاق اور ایجنٹ مبشر محمود شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پاسپورٹ آفس کے اندر اور باہر سرگرم تھے اور سادہ لوح شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر بھاری رقوم وصول کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران چاروں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ پاسپورٹ فراڈ میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن لاہور کا اچانک دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر ایجنٹ مافیا کے ساتھ مبینہ سازباز پر ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت دیگر افسران کو عہدوں سے ہٹانے اور معطلی کے احکامات بھی جاری کیے گئے تھے جبکہ ایجنٹ مافیا کے سدباب میں ناکامی پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایف آئی اے کو بھی عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا ۔

Advertisement
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 18 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 17 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 15 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
Advertisement