اس نوعیت کا گھناؤنا فعل امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے،پاکستان روسی فیڈریشن کے صدر، حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،شہبازشریف


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو مبینہ طور پر نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ایسے وقت میں جب قیام امن کے لیے کوششیں جاری ہیں اس نوعیت کا گھناؤنا فعل امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہےـ پاکستان روسی فیڈریشن کے صدر، حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہر قسم کے تشدد اور ایسے تمام اقدامات کو مسترد کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں جن کا مقصد سلامتی کو کمزور کرنا اور امن کو خطرے میں ڈالنا ہو۔
خیال رہے کہ روس نے صدر ولادی میر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا الزام عائد کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ کیا، حملے کے وقت صدر پیوٹن کے رہائش گاہ پر موجود ہونے کا نہیں بتایا گیا۔
واقعے پر ردعمل دیتے ہوئےروسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے درمیان رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی صدر کی رہائش گاہ پر حملے کا الزام جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس امن بات چیت کو خراب کرنا چاہتا ہے، روس یوکرین کی سرکاری عمارتوں پر حملے کا جواز بنا رہا ہے، امریکا کو روس کی دھمکیوں پر ردعمل دینا چاہیے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے رو ز بڑی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 2 گھنٹے قبل

حلقہ این اے 130:سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار سے ملاقات،، پاکستان مشن کی سرگرمیوں پر بریفنگ
- 2 گھنٹے قبل

قومی ائیر لائن کا 6 سال بعد لندن کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
ڈھاکا: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 2 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- ایک دن قبل

وزیر خارجہ سے چین کے سفیر کی ملاقات، چینی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
- 20 گھنٹے قبل

رواں سال پاکستانیوں نے سب سے زیادہ گوگل پر کس کو سرچ کیا؟ رپورٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

دیر، چترال جنوبی وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی
- 2 منٹ قبل

پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کاممکنہ اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا
- 2 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- ایک دن قبل










