نارنگ منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نارنگ کے رہائشی احمد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے


لاہور: (احسان اللہ اسحاق) نجی یونیورسٹی میں شعبہ فارمیسی کی طالبہ کی خودکشی کی کوشش کے واقعے سے متعلق اصل حقائق سامنے آ گئے۔ جہاں ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کا پس منظر پسند کی شادی سے جڑا ہوا نکلا۔
تفصیلات کے مطابق طالبہ کے اہلخانہ نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا جس کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں کہا گیا ہے کہ پسند کی شادی نہ ہونےسے دلبراشتہ ہو کر طلبہ نے خود کشی کی کوشش کی،متاثرہ طالبہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی،لیکن والدین پڑھائی پر توجہ دینے کا کہہ رہے تھے۔
پولیس کے مطابق طالبہ نےاحمد نامی لڑکے کو آخری فون کال کی، جس کے بعد طالبہ نے لڑکے کا نمبر اور کال ہسٹری ڈیلیٹ کر دی۔
اس حوالے سے مزید تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ نارنگ کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والی فاطمہ نارنگ منڈی کے رہائشی نوجوان احمد کو پسند کرتی تھی اوراس سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
تاہم گھر والے فی الحال فاطمہ کی شادی سے راضی نہیں تھے اور اسے پڑھائی جاری رکھنے پر زور دے رہے تھے، جس پر دلبراشتہ ہو کر طلبہ نے خود کشی کی کوشش کی۔
دوسری جانب نارنگ منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نارنگ کے رہائشی احمد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل نجی یونیورسٹی میں شعبہ فارمیسی کی طالبہ نے دوسری منزل سے کود کر جان لینے کی کوشش کی تھی ، جو اس وقت لاہور جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کاعلاج جاری ہے۔

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
اگر دباؤ ڈالا گیا تو ایران ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا: ایرانی مشن
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 7 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- ایک دن قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- ایک دن قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- ایک دن قبل
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 7 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- ایک دن قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- 6 گھنٹے قبل










