جنگ کا خطرہ ٹل گیا،جنیوا مذاکرات میں ایران اور امریکا نےمعاہدے کے اصولوں پر اتفاق کر لیا
مذاکرات کے نتائج پہلے سے طے کرنا احمقانہ ہے، ایران کی پُرامن جوہری صنعت جنگ کے لیے نہیں ملک چلانے کے لیے ہے،ایرانی سپریم لیڈر


جینوا:ایران اور امریکا نے جنیوا میں ہونے والے جوہری مذاکرات میں معاہدے کے اہم اصولوں پر اتفاق کر لیا، جس کے بعد مشرقی وسطحی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں بھی واضح کمی کا امکان ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہےکہ جلد کسی معاہدے پر پہنچنے کا امکان نہیں لیکن عملی شروعات ہوگئی ہیں، دونوں فریقین ممکنہ معاہدے کی دستاویزات پر کام کریں گے اور ان کا تبادلہ کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے طاقت کے استعمال کا واضح حوالہ فوری اور غیر مشروط طور ختم ہونا چاہئے، مذاکرات میں امریکی وفد کی نمائندگی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے کی۔
علاوہ ازاں اس حوالے سےایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے نتائج پہلے سے طے کرنا احمقانہ ہے، ایران کی پُرامن جوہری صنعت جنگ کے لیے نہیں ملک چلانے کے لیے ہے۔
دوسری جانب خلیجی عرب ممالک نے بھی خبردار کیا ہے کہ کسی ممکنہ فوجی کارروائی سے خطے میں نئی جنگ چھڑ سکتی ہے،عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا امریکا اور ایران اگلی ملاقات سے پہلے واضح اقدامات کے ساتھ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو جوہری پروگرام پر طاقت کے استعمال کی دھمکی دیتے رہے ہیں، جبکہ تہران کا کہنا ہے کہ کسی بھی حملے کا جواب دیا جائے گا۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 14 منٹ قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 6 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 5 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل







