پاکستان غزہ میں مستقل جنگ بندی اور منصفانہ حل کے لیے سفارتی حمایت جاری رکھے گا،اسحاق ڈار
پاکستان آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے گروپ کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کی قیادت میں امن کوششوں کی قدر کرتے ہیں،اسحاق ڈار


نیویارک:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان غزہ میں مستقل جنگ بندی اور منصفانہ حل کے لیے سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور فلسطین کی صورت حال کے حوالےسے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امن کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہاکہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اقدامات انتہائی تشویشناک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے ہزاروں فلسطینی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔یہ غیر قانونی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں،بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریحاًخلاف ورزی ہیں، پاکستان غزہ میں مستقل جنگ بندی اور منصفانہ حل کے لیے سفارتی کوششوں میں مصروف ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے گروپ کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کی قیادت میں امن کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ غزہ کی بحالی اور تعمیر نو سمیت بلا تعطل انسانی امداد فراہم کی جائے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر پر مبنی مستقل سفارتی کوششوں میں یقین رکھتا ہے۔ یہ اقدامات غزہ میں منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کے حصول کی راہ ہموار کریں گے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل




