پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد سمیت متعدد اہم بلز منظور،اپوزیشن کا شورشرابہ
اجلاس میں قومی کمیشن انسانی حقوق (ترمیمی ) بل 2025، دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 اور گھریلو تشدد (روک تھام و تحفظ) بل 2025 کی منظوری دے دی گئی


اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر حکومت اور اپوزیشن کی متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی، اس کے علاوہ اپوزیشن کے شدید احتجاج اور صدر مملکت کی جانب سے اعتراضات کے باوجود متعدد بلز منظور کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 35 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، جس میں قانون سازی کے متعدد اہم نکات زیر بحث آئے، اس موقع پر ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، سپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں قومی کمیشن انسانی حقوق (ترمیمی ) بل 2025، دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 اور گھریلو تشدد (روک تھام و تحفظ) بل 2025 کی منظوری دے دی گئی۔ گھریلو تشدد کے حوالے سے بل میں پہلی بار مردوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف بھی قانونی تحفظ فراہم کر دیا ہے۔
غزہ پیس بورڈ کی مخالفت
علامہ راجہ ناصر عباس نے مشترکہ اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا ایک حساس موڑ سے گزر رہی ہے، غزہ کے لوگ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، عالمی عدالت انصاف نے نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیا ہے، جو کام نیتن یاہو نہ کر سکا وہ اب پیس بورڈ کے نام پر شروع ہوا ہے، نیتن یاہو آئے دن حملے اور قبضے کر رہا ہے، ہم اتفاق رائے کے بغیر پیس بورڈ کا حصہ بن گئے۔
انہوں نے کہا کہ اس پیس بورڈ میں فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں ہے، نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیں تو ہماری عزت میں اضافہ ہوگا، ہمیں نہیں پتا کہ پیس بورڈ کے نکات کیا ہیں، ہم اس پیس بورڈ کو قبضہ بورڈ کہتے ہیں، ہمیں اس پیس بورڈ کے خلاف قرارداد منظور کرنی چاہیے، یہ ہماری عزت و وقار اور غیرت و حمیت کا مسئلہ ہے۔
جس پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بورڈ آف پیس میں شامل ہونا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔
اجلاس میں گل پلازہ کراچی میں آتشزدگی کے واقعہ پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ قرار داد ڈاکٹر فاروق ستار نے پیش کی۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ حکومت جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے اور کاروبار کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔
شیری رحمان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ حادثے سے متعلق تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، اس موقع پر اقبال آفریدی نے تقریر میں مداخلت کی کوشش کی، جس پر سپیکر نے کہا کہ اگر آپ مداخلت کریں گے تو اجلاس ملتوی کر دوں گا۔
مجلس شوری کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو گیا۔

پاکستان کا شام کی وحدت، خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

مری میں برفباری ، اب تک ڈیڑھ فٹ برف ریکارڈ،محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد سونا مزید مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

متنازعہ ٹویٹ کیس :پولیس نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی گرفتار کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

بسنت کو محفوظ بنانے کے لیےپنجاب حکومت کا مانیٹرینگ سمیت ہر لحاظ سے جامع پلان تیار
- ایک گھنٹہ قبل

ہم ایران کے قریب فورس تعینات کررہے ہیں دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے،ٹرمپ
- 4 گھنٹے قبل

گوگل نےپرسنلائزڈ انٹیلی جنس فیچر کو گوگل سرچ کے آئی موڈ کا حصہ بنا دیا
- 4 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے صومالی وزیر داخلہ کی ملاقات، دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان ،بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی
- 5 گھنٹے قبل

مراد علی شاہ کاہر دکان دار کو پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ روپے دینے اورپلازہ کی تعمیر کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سےایک خاندان کے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی
- 40 منٹ قبل

پاک فوج کی برف باری کے دوران کالام، مہمند اور تیراہ میں پھنسے شہریوں اور سیاحوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری
- ایک گھنٹہ قبل




.jpg&w=3840&q=75)



