پی آئی اے نے کورونا ویکسینیشن نا کرانے والے شہریوں پر ہوائی سفر کی پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے) نے تمام مسافروں کو آگاہ کردیا کہ یکم اگست سے ڈومیسٹک پروازوں پر کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے سفر نہیں کرسکیں گے،مسافروں کو جہاز میں بیٹھنے سے قبل کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا۔
پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ویکسین کا ایک ڈوز لگانے والے سفر کرسکیں گے جبکہ کورونا ویکسین کے لیے 1166 کا پیغام بھی دکھانا ہوگا۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی بیماری کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو طبی ماہرین سے حاصل سرٹیفکیٹ دکھا کر سفر کی اجازت ہوگی۔
واضح رہے کہ این سی او سی کی ہدایت پر سی اے اے نے یکم اگست سے کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر ہوائی سفر کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- an hour ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 5 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- an hour ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 6 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 7 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 41 minutes ago






