Advertisement
علاقائی

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اوردیواریں گرنے سے 17 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی، مرنے والوں میں 4 بچیاں شامل ہیں،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Mar 30th 2026, 5:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اوردیواریں گرنے سے 17 افراد جاں بحق

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سوات، بنوں، ہنگو، نوشہرہ، ٹانک، باجوڑ، کرک، پاراچنار، ملاکنڈ سمیت شمالی و جنوبی وزیرستان میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

ایبٹ آباد میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی، مرنے والوں میں 4 بچیاں شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق 25 مارچ سے جاری بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 17 افراد جاں بحق جبکہ 56 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 14 بچے، ایک مرد اور 2 خاتون شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث 11 مکانات کو نقصان پہنچا، حادثات بنوں اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے منگل تک بارشوں کا امکان ہے، اس کے علاوہ سرگودھا، بھکر، لودھراں، وہاڑی، چنیوٹ، حافظ آباد، بہاولپور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔

Advertisement
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 2 گھنٹے قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 2 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 3 دن قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 3 گھنٹے قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 20 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • ایک دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 2 دن قبل
Advertisement