اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایران کی اہم توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا،ٹرمپ کی ایک اور دھمکی
امریکا کے ساتھ کوئی براہِ راست بات چیت نہیں ہوئی، پیغامات ثالثوں کے ذریعے پہنچائے گئے،ایرانی وزارت خارجہ


واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کوایک دفعہ پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو ایران کی اہم توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے حوالے سے ایک نئے اور زیادہ معقول نظام کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے۔
بیان میں انہوں نے کہا کہ ان بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے اور امکان ہے کہ جلد معاہدہ طے پا جائے گا، ایران کے ساتھ جاری مذاکرات دانش مندانہ قیادت کے ساتھ ہو رہے ہیں اور امریکا اس تنازع کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔
جاری کر دہ بیان میں صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ فریقین جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔
تاہم امریکی صدر نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی وجہ سے معاہدہ نہ ہو سکا اور آبنائے ہرمز کو فوری طور پر نہ کھولا گیا تو امریکا ایران کی اہم توانائی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ ان میں بجلی گھر، تیل کے کنویں، جزیرہ خارگ اور دیگر اہم انفراسٹرکچر شامل ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ان تنصیبات کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا گیا، لیکن امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کے ردعمل میں کارروائی کی جا سکتی ہے۔
بیا ن میں امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے سابقہ نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے سخت مؤقف کو دہرایا۔
دوسری جانب ایران نے امریکہ کی جانب سے مذاکرات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کے ساتھ کوئی براہِ راست بات چیت نہیں ہوئی، پیغامات ثالثوں کے ذریعے پہنچائے گئے۔
ترجما ن اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران کو بھیجی گئی تجاویز زیادہ ترغیر حقیقت پسندانہ، غیر معقول اور حد سے زیادہ تھیں۔
ترجمان نے مزید کہا خوش آئند ہے کہ علاقائی ممالک امن کی کوشش کر رہے ہیں تاہم صورتحال کو حقیقت پسندانہ انداز میں دیکھنا ضروری ہے۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 11 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 11 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 9 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 11 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 6 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 8 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago





