Advertisement
پاکستان

شہبازشریف کا جاپانی وزیر اعظم سے رابطہ،امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

رابطے میں جاپان کی وزیراعظم تاکائیچی نے جنگ بندی اور مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 13th 2026, 4:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہبازشریف کا جاپانی وزیر اعظم سے رابطہ،امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے حال ہی میں اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق رابطے میں جاپان کی وزیراعظم تاکائیچی نے جنگ بندی اور مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا۔ انہوں نے امن قائم کرنے کے عمل کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقائی استحکام اور عالمی توانائی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔ 

ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاپانی ہم منصب کی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ اور ایران کے وفود کے اسلام آباد میں ہونے والے تفصیلی مذاکرات پر شکر گزار ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، جسے جاپانی وزیراعظم نے بھی سراہا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Advertisement
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 11 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 16 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 days ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 16 hours ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 days ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • a day ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 10 hours ago
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 days ago
Advertisement