Advertisement

 روس ایران اور خطے کے مفاد میں کچھ بھی کرنے کو تیار ہے، پیوٹن کی عراقچی سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ اس کے روس جیسے مضبوط دوست اور اتحادی موجود ہیں،عباس عراقچی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 27th 2026, 9:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 روس ایران اور خطے کے مفاد میں کچھ بھی کرنے کو تیار ہے، پیوٹن کی عراقچی سے ملاقات

سینٹ پیٹرزبرگ:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دورہ روس کے دوران سینٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ اس کے روس جیسے مضبوط دوست اور اتحادی موجود ہیں جب کہ روسی صدر نے کہا کہ روس ایران اور خطے کے مفاد میں کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ملاقات میں خطے کی صورتِ حال اور امریکا ایران جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عراقچی سے ملاقات میں پیوٹن نے کہا کہ روس ہر وہ اقدام کرے گا جو ایران اور خطے کے عوام کے مفاد میں ہو اور جلد از جلد امن کے حصول میں مدد دے۔ ان کے مطابق ماسکو کی پالیسی سب کے لیے واضح ہے اور وہ سیاسی حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
Russian President Vladimir Putin met Iran's Foreign Minister Abbas Araghchi  in St. Petersburg. #VladimirPutin | #Iran | #AbbasAraghchi | #StPetersburg  | #Russia | #Diplomacy | #MiddleEast | #InternationalRelations | #Tehran |  #IranRussia | #UNI

روسی میڈیا کے مطابق روسی عراقچی سے ملاقات میں صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ انہیں ایران کے سپریم لیڈر کا پیغام بھی موصول ہوا تھا جس پر صدرپیوٹن نے ایران کے سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عباس عراقچی سے ان کا نیک خواہشات پر مبنی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچانے کی درخواست کی۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے عوام اپنی خودمختاری کے لیے بہادری سے لڑرہے ہیں اور روس دعا گو ہے کہ ایرانی قوم کا یہ مشکل وقت ختم ہو، پیوٹن نے امید ظاہر کی کہ خطے میں جلد امن ہوگا۔
Image

ملاقات کے دوران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ اس کے روس جیسے مضبوط دوست اور اتحادی موجود ہیں۔ انہوں نے روسی فیڈریشن کی جانب سے ایران کے لیے مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعاون خطے میں ایران کی پوزیشن کو مضبوط کرتا ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران امریکا کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھے گا۔ انہوں نے روس اور ایران کے تعلقات کو مضبوط قرار دیتے ہوئے مزید تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔

دوران ملاقات دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود رابطے اور سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی، جب کہ ایران نے موجودہ صورتِ حال کو اپنی قومی مزاحمت کا حصہ قرار دیا ہے۔

Advertisement
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 4 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • ایک دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • ایک دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • ایک دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • ایک دن قبل
Advertisement