تفریح
شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہو گئی
ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف ترین اداکارہ شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور ان دنوں ممبئی میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور شوٹنگ کے بعد سیٹ سے نکلیں تو ان کے ہاتھ میں موبائل فون تھا اور وہ واٹس ایپ پر کسی سے بات کررہی تھیں۔
سیٹ سے باہر آنے کے بعد وہاں موجود فوٹؤگراف نے ان کی تصاویر لیں اور اس دوران ان کے واٹس ایپ چیٹ کی بھی تصاویر لی گئیں۔
فوٹو گرافرز نے بعد میں شردھا کی یہ واٹس ایپ چیٹ لیک کردی اور سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کردیں ۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لیک چیٹ کے مطابق اداکارہ کسی قریبی دوست سے ذاتی نوعیت کی باتیں کر رہی تھیں ۔ وج جن سے چیٹ کررہی تھیں اس کے انم کے بجائے دل والے ایموجیز بنے ہوئے تھے ۔
اداکارہ کی چیٹ لیک ہونے پر ان کے مداحوں نے خوب تنقید کی ہے کہ بعض کی جانب سے چیٹ کو فوٹو شاپ قرار دیا ہے تاہم اس تک اس کی تردید یاتصدیق نہیں ہوئی ہے ۔
تفریح
الوارجن کی فلم پشپا 2 کا سنسنی خیر ٹریلرجاری
ٹریلر کو یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں کروڑوں ویوز مل گئے
ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار ہیرو الو ارجن کی سپر ہٹ فلم پشپا 2 کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
یوٹیوب پر 'پشپا 2- دی رول' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم کا ٹریلرہندی، تیلگو، اور تامل زبان میں جاری کیا گیا ہے جس کو چندگھنٹوں میں ہی کروڑوں ویوز مل چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ فلم 5 دسمبر 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی۔
خیال رہے کہ فلم پشپا کا پہلا حصہ 2021 میں ریلیز ہوا تھا،فلم نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ریکارڈ بزنس کیا تھا اور ہندوستانی کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سرفہرست تھی، فلم میں الوارجن اور رشمیکا مندانا نےمرکزی کردار نبھایا تھا۔
فلم پشپا 2- دی رول‘ کے ٹریلر میں الو ارجن ایک نئے روپ میں نظر آرہےہیں، پشپا اب پہلے سے زیادہ طاقتور اور امیر ہوچکا ہے۔ فلم پہلے پارٹ کی طرح ایکشن سے بھرپور ہے جس میں رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق پشپا ٹو کے لیے الو ارجن نے پارٹ ون کے مقابلے میں دگنا معاوضہ لیا ہے جو کہ 100 کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہے۔
View this post on Instagram
ساوتھ انڈین ہیرو الو ارجن نے ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر فلم کا پوسٹر بھی شئیر کیا ہے۔
پاکستان
پنجاب میں ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز نے کام شروع کردیا
الیکشن ٹریبونل آج مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت دیگر حلقوں کے کیسز کی سماعت کرے گا
پنجاب میں ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز نے کام شروع کردیا۔
عام انتخابات 2024ء کے بعد کیسز کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز نے کام شروع کردیا ہے۔
الیکشن ٹریبونل آج وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر حلقوں کے کیسز کی سماعت کرے گا ۔
ریٹائرڈ جج رانا زاہد محمود انتخابی عذرداریوں پر سماعت کریں گے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وکیل الیکشن ٹربیونل کے روبرو پیش ہوگئے۔
علاقائی
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کیا گیا
اسموگ میں کمی اور ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے بعد راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان کردیا گیا۔
راولپنڈی ڈویژن میں اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کر لیا گیا، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق 19 نومبر سے راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔
کمشنر راولپنڈی نےایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کےپیش نظرتعلیمی ادارےکھولنےکی سفارش کی تھی۔
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
وی پی این کا استعمال غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
-
علاقائی 4 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا