اسلام آباد : ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے جولائی 2021 میں مہنگائی کی شرح 8.40 فیصد رہی ہے ۔

ادارہ شماریات مطابق جون کی نسبت جولائی میں مہنگائی 1.34 فیصد بڑھی، شہری علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 42.40 فیصد، پیاز 34.53 فیصد مہنگا، خوردنی گھی 6.70 فیصد، خوردنی تیل 6.56 فیصد مہنگا ہواہے ۔
ماہانہ بنیادوں پر چینی کی قیمتوں میں 5.08 فیصد اضافہ ہوا،آلو اور دال چنا کی قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ ہوا، شہری علاقوں میں دال مونگ11.36 فیصد، چکن 10.07 فیصد سستا ہوا،دال ماش 5.18 فیصد، دال مسور 1.24 فیصد سستی ہوئی ہے ۔
دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 101.63 فیصد مہنگا ہوا، پیاز 47.62 فیصد، آلو 12.66 ، سبزیاں 5.16 فیصد مہنگی ہوئیں، دیہی علاقوں میں چینی 4.33 فیصد، خوردنی گھیل 3.16، کوکنگ آئل 2.27فیصد مہنگا، دیہات میں چکن 12.95 فیصد، دال مونگ 10.06 فیصد، دال ماش 2.41 فیصد سستی ہوئی ہے ۔
شہروں میں سالانہ بنیادوں پر خوردنی گھی 32.85 فیصد، کوکنگ آئل 31.70 فیصد مہنگا، انڈے 24.07، چینی 23.01، آٹا 14.92 فیصد مہنگا ہوا، ٹماٹر21.82، دال مونگ 20.75 فیصد سستی ہوئی ہے ،آلو 16.17 فیصد، پھل 13.93 فیصد سستے ہوئے، چکن 13.02 فیصد، سبزیاں 6.63 فیصد سستی ہوئیں ہیں ۔
دیہی علاقوں میں سالانہ بنیادوں کوکنگ آئل 33.43 فیصد، گھی 30.41 فیصد مہنگا،انڈے22.37 فیصد، چینی 21.46 فیصد مہنگی،ٹماٹر26.85 فیصد، دال مونگ 22.33، آلو 13.77 فیصد سستے ہوئے ہیں ۔

قطر پر اسرائیلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ا ورزی ہے، وزیراعظم
- 14 گھنٹے قبل

کراچی : ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل، پاک فوج سے مدد طلب
- 2 گھنٹے قبل

فرانسیسی صدر نے ملک کے وزیردفاع کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا
- 2 گھنٹے قبل

قطری وزیراعظم نے اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیدیا
- 2 گھنٹے قبل

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 12 گھنٹے قبل

با لی وڈ اسٹار ایشوریا رائے نے اے آئی کمپنیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا
- 14 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 11 گھنٹے قبل
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- 11 گھنٹے قبل

کراچی میں بارش کے پیش نظر آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 11 گھنٹے قبل

نیپال : حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق خاتونِ اول راجیہ لکشمی ہلاک ہوگئیں
- 2 گھنٹے قبل

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل