Advertisement

’ہم مدد نہ کرتے تو آپ فرانسیسی زبان بول رہے ہوتے‘، شاہ چارلس نے ٹرمپ پر طنز کر دیا

سرکاری عشائیے کے دوران اپنے خطاب میں بادشاہ چارلس نے ٹرمپ کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر امریکا نہ ہوتا تو یورپی ممالک جرمن زبان بول رہے ہوتے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 29th 2026, 5:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
’ہم مدد نہ کرتے تو آپ فرانسیسی زبان بول رہے ہوتے‘، شاہ چارلس نے ٹرمپ پر طنز کر دیا

برطانیہ کے بادشاہ  چارلس سوم نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ سرکاری عشائیے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز کرتے ہوئےکہا کہ اگر برطانیہ نہ ہوتا تو امریکا میں لوگ  ’فرانسیسی زبان بول رہے ہوتے‘۔

سرکاری عشائیے کے دوران اپنے خطاب میں بادشاہ چارلس نے ٹرمپ کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر امریکا نہ ہوتا تو یورپی ممالک جرمن زبان بول رہے ہوتے۔

بادشاہ چارلس نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے حال ہی میں کہا کہ اگر امریکا نہ ہوتا تو یورپ جرمن بول رہا ہوتا، تو میں بھی یہ کہنے کی جسارت کرتا ہوں کہ اگر ہم نہ ہوتے تو آپ فرانسیسی زبان بول رہے ہوتے‘۔

برطانوی بادشاہ نے اس موقع پر شمالی امریکا میں برطانوی اور فرانسیسی نوآبادیاتی تاریخ کا حوالہ دیا جہاں دونوں طاقتوں کے درمیان امریکا کی آزادی سے قبل 250 برس تک مقابلہ جاری رہا۔

یاد رہے کہ ٹرمپ نے جنوری میں ڈیووس اجلاس کے دوران یورپ کے حوالے سے کہا تھا کہ اگر دوسری جنگ عظیم میں امریکا مدد نہ کرتا تو ’آپ جرمن اور کچھ جاپانی زبان بول رہے ہوتے‘۔

Advertisement
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 4 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
Advertisement