وزیر اعظم نے ’اپنا گھر اسکیم ‘کا باضابطہ اجراکر دیا، اہل افراد کے درمیان بینک چیکس تقسیم
قرض حاصل کرنے کیلئے شناختی کارڈ ہولڈرز اور پہلے سے مقروض نہ ہونا شرط ہے ،قرض کی رقم سے دس مرلہ پلاٹ کی خریداری یا دس مرلہ بنا ہوا گھر خریدا جا سکے گا ،اسکیم


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کا باضابطہ اجرا کرتے ہوئے قرض کے لیے اہل افراد کے درمیان بینک چیک تقسیم کر دیئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنا گھر اسکیم کا اطلاق صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہو گا،گھر کی خریداری کیلئے 1 کروڑ روپے 20 سال کی مدت کیلئے فراہم کیے جا سکیں گے۔25 لاکھ ، 50 لاکھ، 75 لاکھ یا پھر 1 کروڑ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکے گا ، پہلے 10 سال میں 5 فیصد فکسڈ مارک اپ اور اگلے دس برس میں نارمل مارک اپ ہو گا۔
اسکیم کے تحت25 لاکھ روپے قرض لینے والے افراد کو ماہانہ 16 ہزار 499 روپے ،50 لاکھ والوں کو 32 ہزار 997 روپے، 75 لاکھ روپے والوں کو 49 ہزار 497 اور ایک کروڑ قرض لینے والوں ماہانہ 65 ہزار 996 روپے قسط ادا کرنا ہو گی۔
قرض حاصل کرنے کیلئے شناختی کارڈ ہولڈرز اور پہلے سے مقروض نہ ہونا شرط ہے ،قرض کی رقم سے دس مرلہ پلاٹ کی خریداری یا دس مرلہ بنا ہوا گھر خریدا جا سکے گا ، 90 فیصد فنانسنگ حکومتی اسکیم کے تحت اور دس فیصد انفرادی طور پر کرنا ہو گی ، اسلامک و کمرشل بینک، مائیکروفنانس بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی سے قرض مل سکے گا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ریاست یا کسی بھی حکومت کیلئے عام آدمی کوچھت کی فراہمی اہمیت کی حامل ہے، اپنا گھر اپنا اسکیم کا حجم 3.2 کھرب روپے ہو گا، اپنا گھر اسکیم کے تحت پہلا ہدف 50 ہزار گھروں کیلئے قرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج چیک لینے والوں میں گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے لوگ بھی شامل ہیں ،اپنا گھر اسکیم کامیاب بنانے کیلئے بے حد محنت کی گئی ،یہ منصوبہ کسی خاص کیلئے نہیں ، ماہانہ بنیادوں پر اپنا گھر اسکیم کا خود جائزہ لوں گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے،قرض کی فراہمی پر بینکوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جو بینک اسکیم میں لیڈ لیں گے وہ ہمارے سروں کے تاج ہوں گے، ان بینکوں کو 14 اگست کو ایوارڈ دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسکیم سے انڈسٹری اور کامرس چلے گی اور ملک میں خوشحالی کے دروازے کھلیں گے ، بجٹ میں بڑی چیزیں لے کر آئیں گے۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل





