وزیر اعظم کا قطری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال
قطر ی وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے شہباز شریف کو یقین دلایا کہ قطر ان سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔
وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں فریقین نے خطے میں پائیدار امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
بیان کے مطابق ا پنے حالیہ قطر کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں خطے میں امن کے فروغ کے لیے نہایت مفید ثابت ہوئیں ۔پاکستان کے عوام امیرِ قطر کے جلد پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں۔
قطر کے وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو یقین دلایا کہ قطر ان سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 15 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 18 minutes ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 20 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 15 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 20 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago



