افغان تاجرطالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ بھگتنے پر مجبور،ہزاروں ٹن اجناس خراب
آلوکی فصل بہت زیادہ ہے اورہر تاجرکی کوشش ہے کہ اسےایران بھیج سکےمگر بارڈر بند ہے،تاجر گاہکوں کے انتظار میں بوریوں پر بیٹھے ہیں اور صورتحال انتہا ئی خراب ہے،تاجر


کابل: طالبان رجیم کی شدت پسندی اور ناکام پالیسیوں نے افغان معیشت کا جنازہ نکال دیا۔سرحدی بندش نے افغان تاجروں کو دیوالیہ کردیا۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان سے پڑوسی ممالک کیلئے تجارتی بندش کے باعث پکتیکا منڈی میں زرعی اجناس کے ڈھیرلگ گئے۔ اس صورتحال سے پریشان افغان تاجرسراپا احتجاج ہیں۔
اسی طر ح پاک افغان سرحد کےساتھ ساتھ ایرانی بارڈر بھی بند ہے۔نااہل طالبان رجیم تاجروں کومتبادل راستے اور معاشی ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے۔
سوشل میڈیا پرافغان تاجروں کی معاشی بربادی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیومیں پکتیکاکا تاجر بتارہا ہے کہ آلوکی فصل بہت زیادہ ہے اورہر تاجرکی کوشش ہے کہ اسےایران بھیج سکے، تاہم ایرانی بارڈر بند ہے۔تاجر گاہکوں کے انتظار میں آلووں کی بوریوں پر بیٹھے ہیں اور صورتحال انتہا ئی خراب ہے۔
دوسری جانب عالمی ماہرین کاکہنا ہے کہ طالبان رجیم کی ناکام پالیسیوں نے تجارتی بندش کے نتیجے میں افغانستان کے کسانوں اور تاجروں کومعاشی تباہی سے دوچار کردیا ہے۔
افغان طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسیوں سے افغانستان میں کاروبار، برآمدات اور روزگار کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago




