کوئٹہ : چمن ریلوے ریلوے پھاٹک کے قریب دھماکا، ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد جاں بحق
دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی ،انجن سمیت تین کوچز پٹری سے اتر گئیں، دو کوچز الٹ گئیں، ٹرین کی ایک بوگی مکمل تباہ ہو گئی جبکہ ایک بوگی کو جزوی نقصان ہوا ہے،حکام


کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید اور خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی ہے، انجن سمیت تین کوچز پٹری سے اتر گئیں، دو کوچز الٹ گئیں، ٹرین کی ایک بوگی مکمل تباہ ہو گئی جبکہ ایک بوگی کو جزوی نقصان ہوا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ اسٹیشن پر ہی روک لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق دھماکے کے بعدسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،ٹریک کے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکے کے 20 سے زائد زخمیوں کو سول سنڈیمن اسپتال منتقل کیاگیا۔
صدر زرادی کی مذمت
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر پاکستان کے عوام کو نقصان پہنچانے کے ساتھ پاکستان کی عالمی امن کاوشوں سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کا اصل چہرہ دیکھے کہ وہ کس طرح پاکستان کی عالمی امن کی کوششوں کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں، مالی معاونت کرنے والوں اور محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے والوں کو شکست دے گا۔
شہباز شریف کا بیان
وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، غم کی گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن خراب کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت دشمنی ہے جبکہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
معاون خصوصی شاہد رند
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے کہا ہے کہ شہداء میں ایف سی کے 3 جوان بھی شامل ہیں، دہشت گردوں نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، حملہ امن دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ شواہد اکٹھے کرنے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے، عوامی مقامات کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
وزیراعلی سرفراز بگٹی کا بیان
علاوہ ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ چمن پھاٹک کے قریب دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی درندگی کا ثبوت دے رہے ہیں۔
اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ چمن پھاٹک سے متصل دھماکے میں بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ریاست دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر انجام تک پہنچایا جائے گا، دشمن سن لے بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ باقی نہیں رہے گی۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago





