Advertisement

ایران اپناانتہائی افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرنے پر راضی ہو گیا ،نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

چند روز قبل سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے جاری بیان میں حکام کو سخت ہدایات کی گئی تھیں کہ وہ کسی بھی صورت افزودہ یورنیئیم کو ملک سے باہر نہ بھیجیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 24th 2026, 4:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران اپناانتہائی افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرنے پر راضی ہو گیا ،نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

واشنگٹن ڈی سی:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حکام کے حوالےسے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ،امریکہ اور مغرب کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے اور امن معاہدے کے تحت اپنے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے دستبردار ہونے پر آمادہ ہو گیا ہے۔

اخبار کے مطابق دو امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے معاہدے کے مسودے میں اپنے انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو ترک کرنے کی اہم شق کو تسلیم کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے کہا کہ تاہم اس تجویز سے یہ مسئلہ طے نہیں ہوتا کہ ایران اپنے ذخیرے کو کس طرح ترک کرے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے آنے والے دور میں کچھ تفصیلات کو روک دیا گیا ہے۔

تاہم عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایران ایسا کرنے کا عہد کرے گا اور یہ امریکا کا ایک دیرینہ ہدف ہے اور اس معاہدے کے لیے اہم ہے۔

دوسری جانب ایران نے ٹرمپ کے اعلان کردہ معاہدے کی شرائط پر توثیق یا تردید کے حوالے سے فی الحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔تاہم چند روز قبل ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے جاری بیان میں ایرانی حکام کو سخت ہدایات کی گئی تھیں کہ وہ کسی بھی صورت افزودہ یورنیئیم کو ملک سے باہر نہ بھیجیں۔

خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ واشنگٹن اور تہران ایک ایسے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں جس کا مقصد جنگی کشیدگی ختم کرنا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ہے۔

Advertisement
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 days ago
Advertisement