Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی ہانگژو میں مختلف اہم چینی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں

ملاقوں کے دوران میں قابلِ تجدید توانائی، جدید بیٹری ٹیکنالوجی، الیکٹرک گاڑیوں کے انفراسٹرکچر اور دواسازی کے شعبوں میں تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 24th 2026, 8:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہباز شریف کی ہانگژو میں مختلف اہم چینی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں

ہانگژو: وزیراعظم محمد شہباز شریف، جو اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ہانگژو میں مختلف اہم چینی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں کیں جن میں قابلِ تجدید توانائی، جدید بیٹری ٹیکنالوجی، الیکٹرک گاڑیوں کے انفراسٹرکچر اور دواسازی کے شعبوں میں تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے شینگ ہوا نینگ یوان کے جی کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایگنس سیو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون اور پاکستان میں شمسی توانائی کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے شمسی توانائی کے فروغ کے لیے کیے گئے پالیسی اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کر رہا ہے۔

علاوہ ازاں وزیراعظم نے CATL کے ایگزیکٹو صدر آسکر لوؤ سے بھی ملاقات کی جس میں جدید بیٹری ٹیکنالوجی، توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام اور شمسی توانائی سے منسلک منصوبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔ فریقین نے پاکستان کو صاف توانائی کی جانب منتقل کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

اسٹارچارج گروپ کی چیئرپرسن ڈین وے شاؤ کے ساتھ ملاقات میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر اور اسمارٹ موبیلیٹی سسٹمز پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ شیوژینگ فارماسیوٹیکل گروپ کے صدر ژن یوان سے ملاقات میں دواسازی، صحت کے شعبے میں تعاون اور پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے طبی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات زیرِ بحث آئے۔

ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں نئی پیداواری فیکٹریوں کے قیام، موجودہ پلانٹس کی توسیع اور سرمایہ کاری میں اضافے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے تمام ملاقاتوں میں پاکستان میں کاروبار میں آسانی کے لیے حکومتی اقدامات اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

Advertisement
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 3 minutes ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
Advertisement