Advertisement
پاکستان

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کی تیسری بڑی کرپٹو مارکیٹ بن چکا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Aug 31st 2026, 4:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ تقریباً 4 کروڑ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹس ہیں، جبکہ پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کا حجم تقریباً 250 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا کہ ورچوئل اثاثوں کی ٹیکنالوجی پوری دنیا میں تیزی سے فروغ پا رہی ہے اور دبئی اور تھائی لینڈ سمیت کئی حکومتیں اس شعبے کو اپنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان معاشی طور پر خودمختار ہونا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی نوجوانوں نے ملک کو دنیا کی تیسری بڑی کرپٹو مارکیٹ بنا دیا ہے۔ ان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے تقریباً آٹھ سال تک ڈیجیٹل اثاثوں پر پابندی عائد کیے رکھی، تاہم ٹیکنالوجی پر پابندی عائد کرنے سے ملک خود کو ترقی سے دور کر لیتا ہے۔

چیئرمین PVARA نے کہا کہ اتھارٹی نے ورچوئل اثاثوں سے متعلق دو بین الاقوامی کمپنیوں کو این او سی جاری کیے ہیں، جبکہ ورچوئل اثاثوں سے وابستہ اداروں کو 5 ستمبر تک رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر ان کے خلاف پابندی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے صرف پانچ ماہ میں ورچوئل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری نظام قائم کیا، جو دنیا میں تیز ترین پیش رفت ہے۔ پاکستان ریگولیشن کے معاملے میں بھارت سے آگے ہے۔

بلال بن ثاقب کے مطابق پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کی مجموعی مارکیٹ کا حجم تقریباً 250 ارب ڈالر ہے، جبکہ ملک میں اس شعبے سے وابستہ 10 سے 20 ارب ڈالر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو زیادہ تر 40 سال سے کم عمر افراد استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ورچوئل اثاثوں پر 30 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے، تاہم پاکستان ایسا نہیں کرنا چاہتا۔ ان کے مطابق ورچوئل اثاثوں پر ٹیکس کی شرح کا تعین زیر غور ہے، کیونکہ زیادہ ٹیکس عائد کرنے سے سرمایہ آف شور منتقل ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو افراد پہلے ہی ورچوئل اثاثوں میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں، حکومت ان کی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کر رہی ہے۔

سیکریٹری کابینہ نے کمیٹی کو بتایا کہ لائسنس کے بغیر کرپٹو کرنسی کا کاروبار نہیں کیا جا سکے گا، جس سے فراڈ کے امکانات ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ اتھارٹی مستقل عملہ بھرتی کر رہی ہے اور اب تک سرکاری بجٹ کا صرف 8 فیصد استعمال کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کو سالانہ تقریباً 41 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوتی ہیں، جبکہ لین دین کی لاگت کم ہونے سے مزید 2 ارب ڈالر ملک میں آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت زرمبادلہ پاکستان منتقل کرنے کے لیے مزید سستے اور مؤثر طریقوں پر بھی غور کر رہی ہے۔

Advertisement
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • ایک دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 6 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 6 گھنٹے قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 6 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 5 گھنٹے قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • ایک دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement