مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، سلامتی اور سفارتی حل کا حامی ہے


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر نیت اور روح کے مطابق عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال، بالخصوص حوثی حملوں کے تسلسل، کا قریبی جائزہ لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں جاری کشیدگی میں اضافے اور اس کے علاقائی امن و سلامتی، بحری جہاز رانی اور عالمی توانائی کی رسد پر اثرات کے حوالے سے بدستور تشویش میں مبتلا ہے۔ پاکستان اختلافات کے حل اور مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کو پائیدار راستہ سمجھتا ہے۔
سجاد حیدر خان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی مباحثے میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، دیگر وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں علاقائی اور عالمی صورتحال کے بارے میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور مذاکرات، سفارت کاری، تحمل اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیں گے۔ وہ پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، انسداد دہشت گردی، اسلاموفوبیا، عالمی اقتصادی چیلنجز، اقوام متحدہ میں اصلاحات اور گلوبل ساؤتھ کو درپیش مسائل سمیت پاکستان کی ترجیحات اجاگر کریں گے، جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی صورتحال بھی عالمی برادری کی توجہ میں لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران وزیراعظم اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں کثیرالجہتی نظام، اقوام متحدہ کے منشور، علاقائی امن اور بین الاقوامی تعاون کیلئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے پاکستان اور چین کے درمیان 1963 کے سرحدی معاہدے اور پاکستان چین بارڈر جوائنٹ کمیشن سے متعلق بھارت کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور قانونی طور پر ناقابل دفاع قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ چین نہ صرف پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے بلکہ ہر آزمائش میں ساتھ دینے والا اسٹریٹجک تعاون کا شراکت دار بھی ہے، جبکہ دونوں ممالک کی ’آہنی دوستی‘ وقت کی آزمائش پر پوری اتری ہے۔
سجاد حیدر خان نے کہا کہ 1963 کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والا ایک مؤثر انتظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے دعوے بھی ناقابل جواز ہیں، کیونکہ یہ علاقہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع خطہ ہے، جس کے حتمی تصفیے کا تعین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے کے ذریعے ہونا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کا سرحدی مشترکہ کمیشن کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون کی بات کرنا مضحکہ خیز ہے۔ بھارت کو اپنے اقدامات کا جائزہ لینا چاہیے، خصوصاً 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی فیصلوں کا، اور انہیں واپس لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو فرضی علاقائی دعووں کے بجائے جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ ختم اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر خلوص کے ساتھ عملدرآمد کرنا چاہیے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان حوثی حملوں کے تسلسل کے تناظر میں پیش رفت کا قریبی جائزہ لے رہا ہے اور کشیدگی میں اضافے کے علاقائی امن، بحری نقل و حرکت اور عالمی توانائی کی فراہمی پر ممکنہ اثرات پر تشویش رکھتا ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ پاکستان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر نیت اور روح کے مطابق عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 5 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 3 hours ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago





