دھماکے کی نوعیت اور وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں


ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے انسدادِ اسمگلنگ اور امن میلے کے سلسلے میں قائم پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں نے مبینہ طور پر لوڈر چنگچی رکشہ چیک پوسٹ کے قریب کھڑا کیا، جس کے بعد زور دار دھماکا ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 پولیس اہلکار، 2 کسٹمز اہلکار، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 6 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago







