اسلام آباد/لاہور/ملتان: پاکستان کا سب سے بڑا نیوز نیٹ ورک جی این این آج پاکستان کے یوم آزادی کے ساتھ ساتھ اپنی تیسری سالگرہ منا رہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق جی این این کی سالگرہ منانے کے لیے ہیڈ آفس اور جی این این کے تمام بیوروز میں کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کی گئیں۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے جی این این کے ہیڈ آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی ۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر جی این این زبیر نواز چٹھہ،چیف آپریٹنگ آفیسر اور معروف تجزیہ کاروسنیئر صحافی عارف حمید بھٹی،ایڈ وائزر ٹوسی ای او جی این این نیوزسینئر صحافی عمران یعقوب خان،معروف اینکرز عمران خان،عائشہ بخش اور ثمینہ پاشا موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جی این این کی پوری ٹیم کو تیسری سالگرہ منانے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے کیونکہ ہم نا صرف یوم آزادی منا رہے ہیں بلکہ جی این این کی سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ "جی این این ہمیشہ بہت اچھے پروگرام چلاتا ہے ۔
اسلام آباد میں بھی،جی این این کے آفس میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں حکومت اور اپوزیشن کی اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

صدر جی این این اور معروف تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین،وفاقی وزیر شبلی فراز،وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب ، ندیم افضل چن ، اور دیگر نے کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں سینیٹر مشاہد حسین سید ، مسلم لیگ (ن) کی رہنمامریم اورنگزیب ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور دیگر بھی شامل تھے۔
شیخ رشید نے کہا ، "میں جی این این کی انتظامیہ کو ان کی تیسری سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں مختصر وقت میں چینل نے اپنا نام ایک معروف نیوز چینل کے طور پر قائم کیا۔"
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جی این این واحد چینل ہے جو جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ چینل نے اپنی توجہ اپنے اسٹوڈیوز پر بھی مرکوز کر رکھی ہے۔
ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جی این این کے ملتان بیورو میں کیک کاٹا اس موقع پر انہوں نے کہا: "میں GNN انتظامیہ اور اس کی پوری ٹیم کو پیشہ ورانہ صحافت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ میں پیشہ ورانہ کوششوں میں ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کرتا ہوں"۔
تقریبات پشاور ، کوئٹہ اور فیصل آباد میں بھی منعقد کی گئیں۔

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 11 hours ago

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 10 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 16 hours ago

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 12 hours ago

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 11 hours ago

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 13 hours ago

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 15 hours ago

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 11 hours ago

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 14 hours ago

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 14 hours ago

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 13 hours ago
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 6 hours ago








