افغانستان میں جنگ ختم ہو چکی ، ہر قدم ذمہ داری سے اُٹھائیں گے : ترجمان افغان طالبان
کابل : ترجمان افغان طالبان نے کہا ہے کہ اب افغانستان میں جنگ ختم ہو چکی ہے ، ہم عالمی برادری کے ساتھ پرامن تعلقات قائم کرنے پر زور دیں گے۔

.jpg&w=3840&q=75)
خبرایجنسی کے مطابق طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ طالبان کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے، ہر قدم ذمہ داری سے اٹھائیں گے، عالمی برادری کے تحفظات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئےترجمان طالبان کاکہناتھا کہ کسی کو بھی افغانستان کی سر زمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، طالبان کسی دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے اور چاہتے ہیں کوئی دوسرا ملک بھی ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ امید ہے کہ غیرملکی قوتیں افغانستان میں محاذآرائی کے اپنے ناکام تجربے نہیں دہرائیں گی۔ طالبان تنہائی میں نہیں رہنا چاہتے اور ہماری حکمرانی کے مقاصدجلد واضح ہو جائیں گے ۔
ترجمان محمد نعیم کا کہنا تھا کہ کسی سفارتی ادارے یا ہیڈکوارٹر کو نشانہ نہیں بنایا گیا، ہم شہریوں اور سفارتی مشنز کو تحفظ فراہم کریں گے۔ تمام ممالک اور قوتوں سے کہتے ہیں کہ وہ کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہمارے ساتھ بیٹھیں۔ طالبان پُرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔
ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ خواتین اور اقلیتوں کے حقوق اور آزادی کا شریعت کے مطابق خیال رکھا جائے گا۔ ہم ملک میں صحافت کو پروان چڑھانے کیلئے مواصلات کے کئی چینلز تیار کرنے کے خواہاں ہیں ، جو ہماراموقف بیرونی ممالک تک درست انداز میں چلائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کے فرار ہونے کی امید نہ تھی، اشرف غنی کے قریبی لوگوں کو بھی ان کے فرار ہونے کی توقع نہ تھی۔ اپنے ملک اور لوگوں کی آزادی کا مقصد حاصل کرچکے، تمام افغان رہنماؤں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ان کے تحفظ کی ضمانت بھی دیتے ہیں۔
دوسری جانب غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے افغان صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ طالبان نے افغانستان کے سرکاری ٹی وی پر نشریات کا آغاز بھی کر دیا ہے اور سرکاری ٹی وی پر طالبان کی جانب سے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- 3 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر اظہار لاعلمی
- 20 منٹ قبل

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 3 گھنٹے قبل
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 2 گھنٹے قبل

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے
- 12 منٹ قبل

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 5 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- 3 گھنٹے قبل