واشنگٹن : افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء اور طالبان کے کنٹرول سنبھالنے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جوزف بائیڈن پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی فتح امریکہ کی بدترین شکست ہے ، وقت آگیاہے جوبائیڈن اس ذلت و رسوائی پر استعفی دیں ۔
دوسری جانب افغانستان کی موجودہ صورتحال پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کا گڑھ نہیں بننا چا ہیے۔کوئی بھی افغانستان کو دہشت گردوں کی افزائش گاہ کے طور پر دیکھنا نہیں چاہتا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ آئے روز افغانستان کی صورتِ حال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، ہم خیال طاقتیں مل کر کام کریں، معاہدے کے بغیر نئی افغان حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ عسکریت پسند بلا مزاحمت جلال آباد فتح کرنے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت میں داخل ہوگئے تھے جہاں ان کے اقتدار کی پر امن منتقلی کے لیے افغان رہنما سے بات چیت بھی ہوئی ۔ دوسری جانب کابل پر قبضے اور افغانستان کے بیشتر حصے پر عملداری قائم کرنے کے بعد طالبان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 13 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 20 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 20 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 19 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل




