وزیر اعظم کی جانب سے جاری علامیے کے مطابق کہا گیا ہے کہ ’پاکستان تمام لسانی گروہوں کی شمولیت سے افغان مسئلے کے سیاسی تصفیے کے لیے پرعزم ہے۔


پیر کو اسلام آباد میں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’قومی سلامتی کونسل افغانستان میں تمام فریقین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔سب کے انسانی حقوق کا تحفظ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین دہشت گرد تنظیموں اور گروہوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہو۔
اشرف غنی ملک چھوڑتے وقت ’پیسوں سے بھری چار کاریں اور ہیلی کاپٹر بھی لے گئے‘وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کابینہ ارکان اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق ’افغانستان میں کئی برسوں سے جاری جنگ کا پاکستان شکار رہا ہے لہٰذا اس کی خواہش ہے کہ وہاں امن و استحکام پیدا ہو۔‘
'اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دنیا پاکستان کی طرف سے دی گئی قربانیوں کو تسلیم کرے۔‘
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی برادری اور افغانستان کے تمام فریقین کے ساتھ مل کر مسئلے کا سیاسی حل چاہتا ہے۔ افغانستان میں مداخلت نہ کرنے کے اصول کو مد نظر رکھا جانا چاہیے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ افغانستان سے نکلنے کے خواہش مند تمام پاکستانیوں، سفارت کاروں اور بین الاقوامی صحافیوں اور تنظیموں کے سٹاف کو پاکستان آنے کے لیے سہولت دی جائے۔
قومی سلامتی کونسل نے اس بات کو بھی دہرایا کہ افغان کشمکش کا کوئی فوجی حل نہیں تھا۔ مذاکرات کے ذریعے معاملے کے حل کا وقت وہ تھا جب امریکی اور نیٹو فورسز افغانستان میں موجود تھیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ’عالمی برادری کے لیے یہ وقت ہے کہ وہ افغانستان میں دیرپا امن، سکیورٹی اور ترقی کے لیے مل کر سیاسی تصفیے کو یقینی بنائے۔‘
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 4 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 7 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 8 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 5 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 8 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 hours ago



