جی این این سوشل

پاکستان

افغانستان میں امن اوراستحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے:وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تمام عالمی اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ ہمارا قریبی رابطہ ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

افغانستان میں امن اوراستحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے:وفاقی وزیر اطلاعات
افغانستان میں امن اوراستحکام کے لیے ہمارا کردار سب سے اہم ہے:وفاقی وزیر اطلاعات

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حکومت سازی افغانستان کے عوام نے کرنی ہے، ہماری کوششیں پرامن اورمستحکم افغانستان کے لئے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے کوبین الاقوامی میڈیا سمیت پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے،پی آئی اے نے کابل سے انخلاءمیں تقریباً 1400 افراد کو مدد فراہم کی ہے، دو ہزار کے قریب لوگوں کو کابل سے نکالا جا چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کابل میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث صحافیوں، انٹرنیشنل میڈیا ارکان، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور مختلف سفارت ‏خانوں کے عملہ کا انخلاءمشکل ہو گیا تھا،اس وقت تک تقریباً چار ہزار ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔

 

پاکستان

اسلام آباد کو شر پسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ردالفساد فورس کے قیام کا فیصلہ

اجلاس میں آرمی چیف ،وفاقی وزرا، مریم نواز اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کو شر پسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ردالفساد فورس کے قیام کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو شرپسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے رد الفساد فورس بنانے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔

 اسلام آباد میں امن وامان کے معاملہ پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن وامان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی خصوصی شرکت کی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے  اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزرا اور سکیورٹی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی،جبکہ اس موقع وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کو شرپسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے رد الفساد فورس بنائی جائے گی، شرپسندوں کی نشاندہی کے لئے اسلام آباد میں فرانزک لیب قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں سوشل میڈیا پر ہونے والے  منفی پراپیگنڈہ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، 24 نومبر کے بعد ہونے والی صورتحال کے باعث شرپسند عناصر کےخلاف بھرپور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں رد الفساد فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تمام شرپسندوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، اجلاس میں شرکا کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، تا ہم اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حوالے سے کوئی تجویز زیرغور نہیں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائیاں،مختلف اضلاع  سے 34 دہشت گرد گرفتار

مختلف کالعدم تنظیموں کے 11 خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کیے گئے،ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائیاں،مختلف اضلاع  سے 34 دہشت گرد گرفتار

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے رواں ماہ 34 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، بہاولنگر، گجرانوالا، فیصل آباد، اور راولپنڈی  کے اضلاع میں کی گئیں۔ اس کے علاوہ، سرگودھا، چکوال، جہلم، گجرات، اور رحیم یارخان میں بھی خفیہ  کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کے 11 انتہائی خطرناک دہشتگرد وں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ وباروی مواد اوراہم عمارتوں کے نقشوں برآمد ہوئے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت زبیر، اسلم، ابوبکر، فدا حسین، فہد سلیم، سیف اللہ، نفیس، اصرار، حاجی شاہ  اور عبداللہ وغیرہ   کے  ناموں سے ہوئی ہے، دہشت گرد لاہور میں ایک اہم سرکاری عمارت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ترجمان کے مطابق رواں ماہ میں  7536 کومبنگ آپریشنز کے دوران 637 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ 235630 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لکی مروت:فائرنگ سےسب انسکپٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں مقامی باپ بیٹا بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لکی مروت:فائرنگ سےسب انسکپٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں  فائرنگ سے  سب انسکپٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

فائرنگ کا ایک واقعہ لکی مروت کے علاقے  پہاڑ خیل پکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر عبدالقدیر سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر کا تعلق پنجاب پولیس سے تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکار عبد القدیر مروت فیصل آباد میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں مقامی باپ بیٹا بھی شامل ہے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان واردات کے مقام سے فرار ہوگئے،جبکہ  تینوں لاشیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll