جی این این سوشل

دنیا

اشرف غنی کے بھائی نے طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا

افغانستان میں طالبان کی حکومت آتے ہی ملک چھوڑ کر فرار ہونے والے سابق صدر اشرف غنی کے سگے بھائی حشمت غنی نے طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اشرف غنی  کے  بھائی نے طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا
اشرف غنی کے بھائی نے طالبان کی حمایت کا اعلان کردیا

رپورٹ کے مطابق حشمت غنی  نے طالبان رہنما خلیل الرحمان اور مفتی محمود ذاکر کی موجودگی میں طالبان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اشرف غنی اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہیں۔

اشرف غنی کابل سے فرار ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں رہ رہے ہیں۔اس سے قبل وہ پڑوسی ملک تاجکستان گئے تھے لیکن ان کے طیارے کو یہاں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

جرم

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائیاں،مختلف اضلاع  سے 34 دہشت گرد گرفتار

مختلف کالعدم تنظیموں کے 11 خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کیے گئے،ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائیاں،مختلف اضلاع  سے 34 دہشت گرد گرفتار

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے رواں ماہ 34 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، بہاولنگر، گجرانوالا، فیصل آباد، اور راولپنڈی  کے اضلاع میں کی گئیں۔ اس کے علاوہ، سرگودھا، چکوال، جہلم، گجرات، اور رحیم یارخان میں بھی خفیہ  کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کے 11 انتہائی خطرناک دہشتگرد وں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ وباروی مواد اوراہم عمارتوں کے نقشوں برآمد ہوئے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت زبیر، اسلم، ابوبکر، فدا حسین، فہد سلیم، سیف اللہ، نفیس، اصرار، حاجی شاہ  اور عبداللہ وغیرہ   کے  ناموں سے ہوئی ہے، دہشت گرد لاہور میں ایک اہم سرکاری عمارت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ترجمان کے مطابق رواں ماہ میں  7536 کومبنگ آپریشنز کے دوران 637 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ 235630 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بورے والا: گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق،خاتون شدید زخمی

خاتون بیٹے کو فیڈر پلانے کے لیے پانی گرم کر رہی تھی کہ آگ لگ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بورے والا: گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق،خاتون شدید زخمی

ضلع وہاڑی کے علاقے بورے والا میں ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں  تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی  ہو گئی۔

یہ واقعہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں خاتون بیٹے کو فیڈر پلانے کے لیے پانی گرم کر رہی تھی کہ گھر کے اندر کمرے میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں دو معصوم بچے اور ان کے والد شامل ہیں جبکہ بچوں کی ماں کو تشویش ناک حالت میں ملتاں نشتر اسپتال ریفر کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں بچوں کا والد دانش رضا، دو سالہ ایان عباس اور 6 ماہ کا فرحان عباس شامل ہیں جبکہ بچوں کی والدہ جھلس کر شدید زخمی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی 9 مئی واقعات کے ذمہ دار قرار،8مقدمات میں ضمانتیں مسترد  

 عدالتی فیصلے کے مطابق  بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کا کوئی جواز نہیں ملا،عدالت ضمانت مسترد کرتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی 9 مئی واقعات کے ذمہ دار قرار،8مقدمات میں ضمانتیں مسترد  

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان  کی 8 مقدمات میں ضمانتیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق  بانی پی ٹی آئی کو ضمانت دینے کا کوئی جواز نہیں ملا،عدالت ضمانت مسترد کرتی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی قصور وار ہیں، بانی پی ٹی آئی عام آدمی نہیں ہے، وہ سابق چیرمین پی ٹی آئی اور اپنے جماعت کے بانی ہیں، تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دیا جانے والا  بیان اپنے ورکرز اور سپورٹرز کے لیے اہمیت رکھتا ہے، پارٹی کی دوسری قیادت چیئرمین یا بانی کا بیان مسترد کرنے کا سوچ نہیں۔

 عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن کے مطابق خفیہ پولیس اہلکاروں نے خود کو پی ٹی آئی ورکر ظاہر کرتے ہوئے اس سازش کو سنا تھا، پراسیکیوشن کے پاس بانی پی ٹی آئی کی اشتعال انگیزی کے ہدایات کے آڈیو سمیت دیگر ثبوت موجود ہیں۔پراسیکیوشن کے جواب میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے دلائل دیے گئے کہ جب یہ واقعات پیش آئے تھے تب بانی پی ٹی آئی گرفتارتھے جس پر پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ ان دلائل میں وزن نہیں کہ بانی پی ٹی آئی وقوعے کے وقت گرفتار تھے، پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری سے قبل سازش تیار کی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا  کہ مبینہ سازش کی کوئی تاریخ، وقت اور جگہ متعن نہیں، پراسیکیوشن کے مطابق زمان پارک میں 7 مئی اور 9 مئی کو اس سازش کو تیار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسی روز درجنوں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات رونما ہوئے، مظاہرین کی جانب سے  صرف فوجی تنصیبات،سرکاری ادارے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیے، کسی پرائیویٹ املاک کو نقصان نہیں پہچایا گیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے  دلائل دیے گئے  کہ مختلف عدالتوں سے بانی پی ٹی آئی کی بہت سے کیسز میں  ضمانتیں ہوچکی ہیں، جس پرعدالت نے کہا کہ ہر ایک کیس کا فیصلہ اس کے میرٹ کی روشنی میں ہوتا ہے اور ہر مقدمے میں جرم کی شدت اور طریقہ کار مختلف ہوتا ہے،

 پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملٹری تنصیبات پر حملوں کی ہدایت کی اور سازش تیار کی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll