دنیا
اگر ضروری ہوا تو طالبان کے ساتھ کام جاری رکھیں گے : بورس جانسن
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے اگر ضروری ہوا تو برطانیہ طالبان کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے مختلف ممالک کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی ممالک کی جانب سے کابل پر طالبان کی حکمرانی کی مخالفت کی گئی ہے جبکہ روس، چین اور ترکی نے طالبان کے ساتھ کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو طالبان کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔
قبل ازیں برطانوی پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بورس جانسن کا کہنا تھا کہ طالبان کی باتوں کو نہیں ان کے ردعمل کو دیکھیں گے اور پھر کوئی فیصلہ کریں گے۔
روسی صدر ولادمیر پیوٹن کہتے ہیں کہ افغانستان میں طالبان کی حکمرانی ایک حقیقت ہے اور اسے مدنظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا اہم ہے، افغانستان میں امریکی فوجی مہم کے نتائج پر غور کرنا روس کے مفاد میں نہیں ہے۔
چین نے کہا ہے کہ انسانی المیہ اور خانہ جنگی روکنا ہی مہاجرین کے مسئلے کا بنیادی حل ہے، عالمی برادری کی اولین ترجیح افغانستان کے تمام دھڑوں کو متحد کرنا اور بات چیت کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔
پاکستان
پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے ،مولانا فضل الرحمن
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کرے گی، حکومت کے پاس ایک دن بھی چلنے کا جواز نہیں ہے
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے خان پور آمد پر سجادہ نشین درگاہ عالیہ دین پور شریف میاں مسعود احمد سے ملاقات کی ، ملاقات کے موقع پر پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کے پی میں گورنر راج کا پتہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا ہے اچھا نہیں ہوا، پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کے پی میں گورنر راج کی آئین میں گنجائش ہے لیکن حالات ساز گار نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کرے گی، حکومت کے پاس ایک دن بھی چلنے کا جواز نہیں ہے۔
کھیل
انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان کا بھارت کو جیت کے لیے 282 رنزکا ہدف
پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی
دبئی میں کھیلے جا رہے انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف دے دیا، اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور شاہ زیب خان نے اچھی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے درمیان 160 رنز کی شاندار شراکت داری بنائی۔
160 کے مجموعی اسکور پر عثمان خان 60 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، انہوں نے دس چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے شاندار 159 رنز بنائے۔
جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ریاض اللہ نے 27 ہارون ارشد 3 فہیم الحق 4 سعد بیگ 4 اور فرحان یوسف بنا کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی جانب سے سمرتھ ناگراج نے 3، آیوش مہاترے نے 2 جبکہ کرن چورملے نے ایک وکٹ حاصل کی۔
علاقائی
کرم میں جاری جھڑپوں سے مزید 7 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 97 ہو گئی
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر حملے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے
خیبر پختونخوا کے علاقے کرم ایجنسی میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد دونوں اطراف سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جھڑپوں سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے اموات کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی۔
چند روز قبل کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم اس کے باوجود پچھلے کئی روز سے جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں کل مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
واضح رہے کہ اس قبل پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر حملے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ 9 روز سے بند ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ بند ہونے سے افغانستان کے ساتھ خرلاچی بارڈر پر تجارت بھی بند ہے، جبکہ علاقے میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور
-
علاقائی 2 دن پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
علاقائی ایک دن پہلے
وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم
-
علاقائی ایک دن پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری