3سال میں عوام کے ساتھ ملک پر بھی مالیاتی بوجھ بڑھ رہا ہے، یہ کیسی مینجمنٹ ہے:شہبازشریف
اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 3سال میں عوام کے ساتھ ملک پر بھی مالیاتی بوجھ بڑھ رہا ہے، یہ کیسی مینجمنٹ ہےبجلی کی قیمت بڑھ گئی،سبسڈیز میں کٹوتی ہوگئی، پھر بھی گردشی قرض بڑھ گیاہے۔


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چوری اور نااہلی اور کیا ہوتی ہے،عوام کو بجلی کی قیمت بھی زیادہ ادا کرنا پڑی ہے،گردشی قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،وزارت توانائی کی رپورٹ حکومت کی 3سال کی کارکردگی کیخلاف چارج شیٹ ہے،
انہوں نے کہا کہ 3سال میں گردشی قرض دگنا سے زیادہ ہو کر 2.5 کھرب ہوگیا ہے، پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے پر یہ قرض تقریباًایک کھرب تھا،بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کرکے بھی گردشی قرض دوگنا ہونا نااہلی کی انتہاءنہیں تو اور کیا ہے؟
شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیل میں نقصانات، بجلی کے بلوں کی وصولیوں سمیت توانائی کے شعبے کا ہر پہلو افسوسناک ہے دسمبر 2020 تک گردشی قرض صفر کرنے کےدعوے بھی منہ کے بل گر چکے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ جون 2018 کے مقابلے میں گردشی قرض کے حجم میں بے تحاشا اور انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا ہے،عوام پے 500 ارب روپےسے زیادہ کا اضافی بوجھ ڈالنے کے باوجود گردشی قرض مزید بڑھ گیاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پہلےسال 464ارب، دوسرے سال 538 اور تیسرے سال130ارب اضافہ کیاہے،گیس کی جگہ ڈیزل اورفرنس آئل سےبجلی بنے گی تو پھرگردشی قرض توبڑھے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام سےکئےوعدے پورےکرسکی نہ وفاقی اکائیوں سے،پی ٹی آئی نےصرف ایک کام کیابجلی کےشعبے کا سارابوجھ عوام کے سر ڈال دیاہے۔
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 2 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 2 دن قبل

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 12 گھنٹے قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 2 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 17 گھنٹے قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 12 گھنٹے قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 2 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 17 گھنٹے قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 3 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- ایک دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 2 دن قبل



