جی این این سوشل

پاکستان

روشن اپنا گھر پروگرام ایک گیم چینجر ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن اپنا گھر پروگرام ایک گیم چینجر ہے، اس سے ملک میں ڈالر آئیں گے، جبکہ اس سے کرنٹ اکائونٹ کے مسائل کو بھی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روشن اپنا گھر پروگرام ایک گیم چینجر ہے ، وزیر اعظم
روشن اپنا گھر پروگرام ایک گیم چینجر ہے ، وزیر اعظم

روشن اپنا گھر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے، روشن اپنا گھر پروگرام ایک گیم چینجر ہے،  اس سے ملک میں ڈالر آئیں گے، پاکستان کو ڈالروں کی زیادہ ضرورت ہے اس سے برآمدات اور درآمدات میں پایا جانے والا فرق بھی یہ تارکین وطن ختم کر سکتے ہیں جبکہ اس سے کرنٹ اکائونٹ کے مسائل کو بھی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ ایک طویل عرصہ مختلف ممالک میں رہے ہیں اس لئے وہ پاکستانی تارکین وطن کو سب سے زیادہ جانتے ہیں، یہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں تاہم بدقسمتی سے ہم نے اپنے اس قیمتی اثاثہ سے بہت کم فائدہ اٹھایا ہے، ان کی جانب سے اپنے خاندانوں کی کفالت کیلئے بھجوائے جانے والے ترسیلات زر تک ہی محدود ہیں۔

وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ پاکستانی تارکین وطن کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے، وہ بدعنوانی سے پاک معاشروں میں کام کرنے کے عادی ہونے کے بعد بدعنوان معاشرے میں کام نہیں کر سکتے، کئی پاکستانی یہاں آئے تاہم وہ بددل ہو کر واپس چلے گئے،ہم اس نظام کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، سسٹم میں بہتری لا کر سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کریں گے، ہم نے ان کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی ہیں، توقع ہے کہ ہمارے اقدامات سے بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ   محنت کش طبقہ سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملک میں گھر بنائیں تاہم ان کے راستے میں قبضہ گروپ بڑی رکاوٹ ہوتے ہیں،کئی لوگوں نے ایسی شکایات کیں، ہم قبضہ گروپوں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔روشن اپنا گھر پروگرام کے تحت پہلی بار بینک گارنٹی دے رہے ہیں جس سے تارکین وطن کے اندر پایا جانے والا قبضہ کا خوف نہیں ہو گا جبکہ زائد پلاٹس کے نام پر جعلسازی سے بھی محفوظ رہیں گے، وہ بینک سے قرضے بھی لے سکیں گے۔

علاقائی

اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام  شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے

فضائی  آلودگی  اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نےاپنے  تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام  شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے

اسموگ،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے، اس حوالے سے  پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تمام کلاسز کو آن لائن کرنے کی ہدایات کردیں جبکہ انتظامی شعبہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بھی ورک فرام ہوم اور یونیورسٹی امور سے متعلق تمام میٹنگز آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر میں عملہ کام کرتا رہے گا، صفائی اور مالی وغیرہ کو ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور اور ملتان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دونوں اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دونوں اضلاع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔

حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔ 

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش  ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی،امریکی میڈیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا

واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے  کابینہ ارکان کی تقرری کا  سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ  کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ  وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کیرولین لیویٹ 2019 میں گریجویشن کے فورا بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں وائٹ ہاؤس میں بطور اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کام کرچکی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کر رکھاہے، ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اگر ٹرمپ  نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو بطور سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی منتخب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ، ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو سیکرٹری خارجہ ، سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس جان ریٹکلیف کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کرچکے ہیں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll