کورونا کےبڑھتےکیسز : پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاؤن میں 15 ستمبر تک توسیع
لاہور :حکومت پنجاب نے صوبے کے 11 اضلاع میں جاری لاک ڈاؤن میں 15ستمبر تک توسیع کردی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے لاک ڈاؤن آرڈرکانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ان اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان شامل ہیں۔ سیکرٹری عمران سکندربلوچ کے مطابق منتخب 11 اضلاع میں یہ آرڈر27 اگست سے15ستمبرتک نافذالعمل رہےگا۔ کورونا کےباعث ان اضلاع میں مجوزہ لاک ڈاؤن کی شقوں پرسختی سےعمل درآمدکروایاجائیگا۔ عام مارکیٹس رات 8بجےتک کھلی رہ سکیں گی جبکہ ہفتہ اوراتوار کوتمام مارکیٹس بندرہیں گی۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق ان ڈورشادی کی تقریبات پرمکمل پابندی عائدہو گی، آوٹ ڈورشادی کی تقریبات میں صرف300 افرادکےآنےکی اجازت ہوگی،تمام قسم کی مذہبی اوردیگرتقریبات کوانڈورمنعقد کرنےپرپابندی ہوگی،ترمیم کے مطابق آؤٹ ڈورتقریبات میں صرف 300افرادکےآنےکی اجازت ہوگی جبکہ ان ڈورڈائننگ پر مکمل پابندی ہو گی۔ریسٹورنٹس صرف آؤٹ ڈور ڈائننگ کے ساتھ رات 10بجے تک کھل سکیں گے۔جم صرف ویکسی نیٹڈ افرادکو ورزش کی اجازت دیں گے،تمام سرکاری و نجی دفاتر میں عام آفس ٹائمنگ پرعمل ہوگا۔سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کی موجودگی کی اجازت ہو گی،پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی کپیسٹی کو 70 سے 50 فیصد کر دیا گیا ۔سفر کے دوران کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی،ریلویز میں کل استعداد کےصرف 70 فیصد مسافر سفر کر سکیں گے۔
تمام تفریحی مقامات ، واٹر سپورٹس اور سوئمنگ پولز پر پابندی ہو گی ، صرف ویکسینیٹڈ سیاحوں کو سفر کرنے کی اجازت ہو گی،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق زراعت اور انڈسٹری سے متعلقہ کاروبار کھل سکیں گے، باقی اضلاع پر30 جون کے لاک ڈاؤن آرڈرزکااطلاق ہوگا۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کاکہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر ان ایس اوپیزکااطلاق یقینی بنائیں گے، تمام شہری ماسک کی پوری طرح پابندی کریں گے ، تمام سنٹرزپر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے ۔

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 15 hours ago

پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، گوہر خان
- 10 hours ago

وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوسوں پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری
- 11 hours ago

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 17 hours ago

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 12 hours ago

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 16 hours ago

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 17 hours ago

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 16 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 17 hours ago

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 17 hours ago

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 12 hours ago

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 17 hours ago






