پشاور: وفاقی وزیرشبلی فراز کا کہناہے کہ ہمارے ملک میں ہر الیکشن متنازع رہا ہے، پاکستان میں دھاندلی کا الزام ہر الیکشن سے جڑا رہا،ہم انتخابی اصلاحات پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے سلسلے میں اعتماد میں لینا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن نے الیکٹرانک مشین دیکھنے سے پہلے ہی اس پر اعتراض اٹھالیا ہے۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مشین پر مزید کام کرنے کے بعد ہم سب کو چیلنج دیں گے کہ اس کو ہیک کرکے بتائیں،بدقسمتی سے ہمارے ملک میں 100 فیصد ووٹنگ نہیں ہوتی ہے،
انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے موصول شدہ تحریری نکات کی روشنی میں یہ مشین بنائی گئی،الیکشن کمیشن نےمشین بارے70سوالات پوچھے،صرف 2 کے جواب نہیں دیے،لیکن انہوں نے ابھی تک الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو مانگا نہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق گنتی کے عمل میں 18 لاکھ ووٹ ضائع ہوتے ہیں،ووٹ کاضیاع ہونا نتائج پر اثر انداز ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں انسانی عمل دخل کم سے کم رکھا گیا،اس مشین سے15 سیکنڈ کے اندر کسی بھی الیکشن بوتھ کا نتیجہ سامنے آئے گا2023 میں انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہونگے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اداروں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،ہمارے ہاں سیاست پر توجہ زیادہ اور اداروں کو فعال کرنے پر کم دی جاتی ہے۔
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 8 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 6 منٹ قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل



