Advertisement
علاقائی

مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق ،متعددزخمی

کراچی: ملک کے کئی شہروں میں آج مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 20th 2021, 3:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ ، صفدر آباد روڈ چک 82 کے قریب تیز رفتار کار موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے،  زخمیوں میں سےایک کی حالت تشویشناک ہے دونوں کو  الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ۔

ایک اور حادثے میں بہاولپور روڈ  حاصل پور میں اسکول وین اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ دیگر8 زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔

کراچی کے علاقے شیرشاہ میں آئل کمپنی کے قریب تیزرفتار ڈمپرموٹرسائیکل پر چڑھ گیا  جس  کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار میاں ، بیوی جان کی بازی ہارگئے جبکہ ان کے دوبچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں  اور زخمی بچوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے کر ڈمپر تحویل میں لے لیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں سالانہ 35 ہزار لوگ سڑک حادثات  میں جاں بحق ہوجاتے ہیں، جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد زخمی اور عمر بھر کی معذوری سے دوچار ہوتے ہیں۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ منٹ کے بعد ٹریفک حادثہ پیش آتا ہے، جس میں کوئی نہ کوئی شخص زخمی یا جاں بحق ہوجاتا ہے۔

Advertisement
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 6 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 3 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 9 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 8 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement