جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن  آف پاکستان کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین  پر تحفظات

اسلام آباد: الیکشن کمیشن  آف پاکستان کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین  پر تحفظات، الیکشن کمیشن نےتحفظات تحریری طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں جمع کرا  دیے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن  آف پاکستان کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین  پر تحفظات
الیکشن کمیشن  آف پاکستان کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین  پر تحفظات

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی پارلیمانی کمیٹی میں الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر40 کے قریب اعتراضات کیے ہیں۔

اس ضمن میں ای سی پی نے ای وی ایم پر اعتراضات پر مبنی تفصیلی رپورٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں بھی جمع کرادی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر دیکھا نہیں جاسکتا ہے،ای وی ایم کس کی تحویل میں رہیں گی اس حوالے سے بھی کچھ نہیں بتایا جارہا ہے۔

ای سی پی نے بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی نہیں روک سکتی ہے کیونکہ یہ ہیک ہو سکتی ہے، مشین کو باآسانی ٹیمپر کیا جا سکتا ہے اور اس کا سافٹ ویئر آسانی سے بدلا جا سکتا ہے۔

 

 

پاکستان

آڈیو لیکس کیس: آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے درخواست خارج

آپ کی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے، آرڈر آئے گا تو وہ آپ کو مل جائے گا، جسٹس بابر ستار کے ریمارکس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آڈیو لیکس کیس: آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی متفرق درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کی درخواست پر ساعت کی۔

سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئی بی آڈیو لیکس کیس میں بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ آپ کی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے، آرڈر آئے گا تو وہ آپ کو مل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرڈر میں ڈائریکٹر جنرل آئی بی کو نوٹس کیا ہے کہ کیوں نا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، آرڈر میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کس نے درخواست دائر کرنے کی اتھارٹی دی تھی؟

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ نے جو جواب دینا ہے وہ آرڈر آنے کے بعد دے دیجیے گا۔

بعدازاں عدالت نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کی جانب سے بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست خارج کر دی۔

یاد رہے کہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) سمیت 4 اداروں نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض کرتے ہوئے کیس سے الگ ہونے کی استدعا کی تھی۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے، اور ایف آئی اے کی درخواستیں 5،5 لاکھ روپے جرمانوں کے ساتھ خارج کر دیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ جنگ بندی نا کرنے پر ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیے

ذرائع کے مطابق ابھی تک ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ جنگ بندی نا کرنے پر ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیے

فلسطین  میں جنگ بندی نہ کرنے  پر ترکیہ نے اسرائیل سے اپنے  تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کے مطابق ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیل سے ہر قسم کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگادی ہے تاہم ترکیہ نے ابتک سرکاری طور پر اس کا اعلان نہیں کیا۔

واضح  رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادئ صحافت کا دن منایا جارہا ہے

اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد، شہری حقوق کاتحفظ اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے، صدر ، وزیراعظم کی جانب سے خراج تحسین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادئ صحافت کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، صدر اور وزیر اعظم نے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

 3 مئی کو دنیا بھر میں ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کی شکل کو پیش کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس دن کو منانے کا مقصد صحافتی فرائض کے دوران قتل، زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ہے۔

پاکستان میں بھی آج آزادی صحافت کا دن منانے کے لیے ریلیوں اور تقریبات کا انعقادکیا گیا ہے تاکہ اُن صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ میں شہید ہونےوالے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جبر سے لڑنا اور سچائی کو سامنے لانا ہی آزادی صحافت کے عالمی دن کا پیغام ہے، اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد، شہری حقوق کاتحفظ اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ آزاد پریس عالمی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ جعلی خبریں اور توہمات دور کرنے کیلئے ناگزیر ہے، موسمیاتی تبدیلی، گرین ٹیکنالوجی اور گلوبل وارمنگ سمیت عالمی مسائل بارے آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll