اسلام آباد :ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 83 افراد انتقال کر گئے جبکہ 3689 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد26ہزار580ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11لاکھ97ہزار887ہوگئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ10ہزار 463ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 171افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ42ہزار 401ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 089فراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 67ہزار154ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5200افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 32ہزار517کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 342مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 2ہزار 094جبکہ اموات کی تعداد884تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 10 ہزار 127افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ179افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد33ہزار131ہوچکی ہے جبکہ 715افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 3755 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 79 ہزار867 مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

فرانس:بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ،صدر سے فوری استعفے کا مطالبہ
- 2 hours ago

کراچی:صبح سویرے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری
- 27 minutes ago

یمن پر اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد شہید، 118 زخمی
- 11 hours ago

ٹرمپ کے قریبی سمجھے جانے والے قدامت پسند رہنما چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک
- 2 hours ago

پاکستان، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے متحرک
- 12 hours ago

دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ متاثر
- an hour ago

ملتان میں سیلاب کی شدت برقرار، شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 12 hours ago

ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی
- 2 hours ago

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 14 hours ago

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 13 hours ago

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی آج 77 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
- an hour ago

خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگردہلاک
- 5 minutes ago