افغانستان پرطالبان کے کنٹرول سے افریقی جہادی گروپوں کی حوصلہ افزائی ہوگی :انتونیو گتریس
جینیوا : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے کہا ہے کہ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول سے افریقی ملکوں کے جہادی گروپس کی حوصلہ افزائی ہوگی جوکہ خطرناک ہے ۔


تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افریقی ممالک کےشہریوں کو محفوظ بنانے کیلئے سیکیورٹی میکنزم کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا ہوں گے ، ملک میں معاشی بدحالی سے ممکنہ طور پر لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں، طالبان کوبراہ راست اپنے اصولوں سے آگاہ کرنے کیلئے ان سے بات چیت کا عمل جاری رکھنا ہوگا ، طالبان قیادت کیساتھ مذاکرات سے ہم افغان شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرسکتے ہیں۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ عالمی برادری اگر چاہتی ہے کہ افغانستان پھر سےدہشتگردی کا گڑھ نہ بنے تو ہمیں طالبان اور افغانیوں کی ہر ممکن مدد کرنا ہوگی، ہمارا یہ اقدام عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔
انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ طالبان چاہتے ہیں انھیں عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے، ان پر سے پابندیاں ہٹائی جائیں اور ان کی مالی معاونت کی جائے۔ اگر ہم یہ سب مان لیں تواس سے عالمی برادری طالبان قیادت پردباؤ برقرار رکھ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے 7 ستمبر 2021 کو عبوری حکومت کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ملا محمد حسن اخوند کو افغانستان کا وزیراعظم جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی کو نائب وزرائے اعظم مقرر کیا گیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 800 کی سطح عبور کرگیا
- 2 گھنٹے قبل

چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنے ملازمین کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کیلئے ایک منفرد منصوبہ شروع کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگردہلاک
- 3 گھنٹے قبل

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی آج 77 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
- 4 گھنٹے قبل

ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی
- 5 گھنٹے قبل

فرانس:بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ،صدر سے فوری استعفے کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیلی بربریت کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں، سعودی ولی عہد
- 3 گھنٹے قبل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی:صبح سویرے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 22 منٹ قبل

ٹرمپ کے قریبی سمجھے جانے والے قدامت پسند رہنما چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ متاثر
- 4 گھنٹے قبل