کراچی : پاکستان کے سینئر کامیڈین ، اداکار عمر شریف کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں ، انہوں نے مداحوں سے دعا کی اپیل کردی ۔


جی این این کے مطابق پاکستان کے نامور کامیڈین عمرشریف نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے مجھے مشورہ دیا ہے کہ میری بیماری کا بہتر علاج امریکہ میں ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ" میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے شوکت خانم کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملا، آ پ نے مجھے جب بھی کال کی ہے میں نے آپکی آواز پر لبیک کہا ہے، مجھے یقین ہے کہ عمران خان میری آواز پر بھی لبیک کہیں گے۔
پاکستان کے سینیئر کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں سے ان کی صحت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے ۔ سوشل میڈیا سائٹ پر عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ عمر شریف کے لیے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔
عمر شریف کی اہلیہ نے ایک اور پوسٹ میں لکھا ’’میں زرین عمر اور جواد عمر حکومتی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ہم صرف یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عمر اور ان کے اہلخانہ نے حکومت اور کسی ادارے سے مالی امداد کی درخواست نہیں کی۔ ہم عمر شریف کا ویزا جلد سے جلد حاصل کرنے کے لیے مدد مانگ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ عمر شریف کچھ عرصے سے کافی علیل ہیں ، وہ گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 17 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 hours ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 15 hours ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 19 hours ago

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 19 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 15 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 18 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 hours ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 16 hours ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 17 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 17 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 18 hours ago