جی این این سوشل

تجارت

تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان   نے کہا ہے کہ تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں، حکومت برآمد کنندگان کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم
تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی برآمدات کا حجم بڑھانے کے لیے حکومتی اقدامات کےحوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں  قومی سلامتی کےمشیرڈاکٹرمعید یوسف، ڈاکٹرشہبازگل، کامرس ڈویژن اورتوانائی ڈویژن کےحکام اورسینئراہلکارشریک ہوئے۔

وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ  پاکستان کی موجودہ برآمدات کے حجم میں مجموعی طور پر 30 ارب ڈالر کا اضافہ ممکن ہے،  برآمدات بڑھانے آئی ٹی، ٹیکسٹائل، ادویات، پولٹری، چاول ، سبزیاں اورمیواجات کی برآمدات پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے، ‏  چمڑا، نمک، سنگ مرمر، سرا میکس اور سرجیکل اوزارسمیت 19 مصنوعات پربھی توجہ دینے کی ضرورت ہے، تمام شراکت داروں بشمول صنعتکاروں، برآمد کنندگان اور متعلقہ سرکاری اداروں سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  تمام معاشی اعشاریے مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں،  درآمدات اور برآمدات کے درمیان فرق کوکم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے، حکومت برآمد کنندگان کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کامرس ڈویژن کو ہدیات دی ہے کہ  غیرممالک میں تعینات پاکستان کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران کے لیے اہداف متعین کئے جائیں، کامرس ڈیویژن اگلے دو ہفتوں میں اسٹریٹیجک ایکسپورٹ فریم ورک منظوری کے لیے پیش کرے۔

وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ  پاکستانی برآمدات میں اضافے کے ضمن میں  مارکیٹ اور مصنوعات میں تنوع لانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پاکستانی کاروباری برادری میں بےشمار پوٹینشل  موجود ہے،کاروباری برادری کو موافق فضا  اور کاروبار دوست پالیسیوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت کاروباری برادری کی مشاورت سے پالیسیوں کی تشکیل کے فلسفے پر عمل پیرا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  حکومت اور انڈسٹری کی مضبوط پارٹنر شپ کا سلسلہ جاری رہے گا،حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے،حکومت کاروباری برادری سے توقع کرتی ہے کہ وہ ان مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھائیں،کاروباری برادری ملکی معیشت کے استحکام میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔

پاکستان

آصف زرداری قتل کیس : سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آصف زرداری قتل کیس : سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

وکیل صفائی سرداررازق کا کہنا تھا شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا،شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد یاسر محمودنے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔

وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دیامربھاشا ڈیم کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دیامربھاشا ڈیم  کی رکاوٹوں پرجلد قابو پالیا جائے گا ، وزیرمنصوبہ بندی

 منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامربھاشا ڈیم شروع کرنے کے اقدامات میں حائل رکاوٹوں پر قابو پالیا جائے گا جس سے قوم کو فائدہ ہوگا۔

وہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے اور دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر پیشرفت اور درپیش چیلنجزکے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی مرمت کے کام کو تیز کریں اورسائنسی بنیاد پر منصوبہ تیار کریں تاکہ ایسا پائیدار حل تلاش کیا جاسکے جس سے طویل مدت کا استحکام یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم پر بھی توجہ مرکوز کی گئی جو کہ آبپاشی کیلئے پانی بھی ذخیرہ کرنے کے علاوہ سیلابوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوگا اور چار ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی بھی پیداکرے گا۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے حکام کو زمین سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا تاکہ منصوبے کا آغاز ممکن ہوسکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری  کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر مملکت نے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا۔

صدر مملکت نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

صدر مملکت نے کہا کہ دفاع وطن کے دوران بڑی قربانی پیش کرنے پر پوری قوم شہداء کی ممنون ہے۔

صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll