جی این این سوشل

پاکستان

دارفر : فرائض کی ادائیگی کے دوران پاکستانی امن فوجی شہید

راولپنڈی: اقوام متحدہ امن مشن دار فورس میں خدمات سرانجام دینے کے دوران لانس نائیک عادل جان شہید ہو گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دارفر : فرائض کی ادائیگی کے دوران پاکستانی امن فوجی شہید
دارفر : فرائض کی ادائیگی کے دوران پاکستانی امن فوجی شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لکی مروت کے رہائشی ایف سی بلوچستان کے لانس نائیک عادل جان سوڈان میں اقوام متحدہ کے دارفر مشن کا حصہ تھے ، جسے شہریوں کے تحفظ اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کاموں کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

اب تک پاکستان کے 161 امن فوجی عالمی امن و استحکام کیلئے عالمی امن مشن میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

دنیا

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ آج ( اتوار) کی صبح فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جمہوریہ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکیچ اور صدر تماس سلیوک اور وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر فرانس، سربیا اور ہنگری کے سرکاری دوروں کے لیے بیجنگ سے روانہ ہوئے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے قبل ازیں کہا کہ صدر شی جن پنگ کے یورپی دارالحکومتوں کے دوروں سے فرانس، سربیا، ہنگری اور یورپ کے ساتھ چین کے تعلقات کو مجموعی طور پر فروغ ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ عالمی پرامن ترقی کو فروغ ملے گا۔

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ شی جن پنگ کا یورپی دورہ 5 سے 10 مئی تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس دورے میں شی جن پنگ کے وفد میں ان کی اہلیہ پینگ لی یوان، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر اور رکن وانگ یی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد اتوار کو پاکستان پہنچا جو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے گا ۔

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا۔


واضح رہے کہ زراعت، ٹیکنالوجی، ریٹیل اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی تیس سے زائد سعودی کمپنیوں کے سربراہان اس وفد کا حصہ ہیں۔

 اس دورے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی اور پاکستان سعودی اقتصادی تعلقات کو نئی راہ ملے گی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارت میں مذہبی آزادی نا ہو نے کے برابر ہے ، امریکی کمیشن

رپورٹ میں مذہبی آزادی کی منظم ، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے بارے میں خصوصی تشویش ظاہر کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت میں مذہبی آزادی نا ہو نے  کے برابر ہے ، امریکی کمیشن

امریکہ کے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے کمیشن نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے ۔

رپورٹ میں امتیازی قوم پرست پالیسیاں تشکیل دینے اور بھارت میں رہنے والی اقلیتوں پر دبائو ڈالنے کیلئے نفرت انگیز بیانات جاری کرنے پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاگیاہے۔

کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی حکومت اقلیتوں پر فرقہ وارانہ تشدد کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس سے اقلیتیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں ۔

رپورٹ میں مذہبی آزادی کی منظم ، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے بارے میں خصوصی تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll