وزیر آباد کا الیکشن شفاف اور ڈسکہ میں دھاندلی عجب منطق ہے، ڈاکٹر شہباز گِل
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ کیلبری کوئین ہمیشہ کی طرح جھوٹ اور پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔وزیر آباد کا الیکشن شفاف اور ڈسکہ میں دھاندلی عجب منطق ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیلبری کوئین ہمیشہ کی طرح جھوٹ اور پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں،جس نے سراپا جھوٹ دیکھنا ہو وہ محترمہ کو دیکھ لے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ واضح شکست نظر آنے کے بعد مریم اور انکے حواری سرِ شام ہی دھاندلی کا رونا رونے لگ گئے تھے، وزیر آباد کا الیکشن شفاف اور ڈسکہ میں دھاندلی عجب منطق ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ جہاں جیتے وہاں نواز شریف کے بیانیے کی فتح جہاں ہار جائیں دھاندلی کا رونا،عوام کو چکمہ دینا چھوڑ دیں کیونکہ عوام اب آپکے فریب میں آنے والی نہیں،ڈسکہ کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے ووٹ کو عزت دیں اور نتائج قبول کریں، کیلبری کوئیں ووٹ کو عزت دینے کے بجائے مجھے کیوں نکالا کا واویلا کرتی نظر آئیں گی،گیارہ پارٹیوں کے مکس کرپشن اتحاد نے غنڈہ گردی کے زریعے عوام کو دھمکانے کی کوشش کی، نااہل لیگ نے ہمیشہ ایمپائر کو ساتھ ملا کر الیکشن جیتا ہے۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 6 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 8 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 10 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 5 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 6 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 8 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 5 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago





