عمران خان کو چاروں صوبوں سے ناکامی اور شکست پر مبارکباد دیتی ہوں، مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو چاروں صوبوں سے ناکامی اور شکست پر مبارکباد دیتی ہوں۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ عمران خان کو چاروں صوبوں سے ناکامی اور شکست پر مبارکباد دیتی ہوں۔ اللہ نے مسلم لیگ ن کو تینوں حلقوں میں فتح دی اس پر شکر ادا کرتے ہیں، نوشہرہ، ڈسکہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، وزیرآباد کے عوام کا بھی شکریہ، مسلم لیگ ن کے سپورٹرز اور لیڈرز کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں، کل مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ووٹ کی عزت کیلئے جنگ لڑی۔
مریم نواز نے کہا کہ کل کے ضمنی الیکشن میں عوام جاگ رہے تھے اور رات تک ووٹ پر پہرہ دے رہے تھے، عوام چوکنا تھی اس وجہ سے ووٹ چوروں کو پکڑ لیا، عوام نے بڑی تعداد میں نکل کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، عوام نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کوسپورٹ کیا، عوام ووٹ چوروں کے چہرے پہچانتے ہیں۔
لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ حکمران جماعت سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ نوشہرہ سےہارجائیں گے، نوشہرہ کے عوام ان سے نجات چاہتے ہیں، میاں صاحب کا بیانیہ خیبر پختونخوامیں بھی مقبول ہورہا ہے، ان کو پتہ تھا کہ یہ ہاریں گے لیکن یہ پتہ نہیں تھا کہ اس بری طرح ہاریں گے۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ حکومت نہیں مافیا ہے، پی ٹی آئی امیدوارکے لوگوں نےفائرنگ کی، پی ٹی آئی کے لوگوں کی فائرنگ کی وجہ سے دو افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔ پی ٹی آئی امیدوار اس کے بھانجے ،بھتیجوں نے فائرنگ کی۔ مریم نواز نے کہا کہ جب ثبوت ہوتے ہیں تو دکھائے جاتے ہیں الزامات نہیں لگائے جاتے، یہ ناکام ہوئے تو ڈسکہ ،وزیرآباد میں پولنگ سست روی کا شکار کردی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کے وزیر ،مشیر پولنگ اسٹیشن کے اندر کیا کررہے تھے، ان کو اندر سے احکامات آئے تھے کہ پولنگ سست کردو، جہاں شیر جیت رہا تھا وہا ں پولنگ بند کردی گئی، وزیرآباد میں ایک پریزائڈنگ آفیسر ووٹنگ بیگ لے کر بھاگ رہا تھا، ووٹ کے بیگ اٹھا کر بھاگنے کے باوجود ہارنے پر انہوں نے الیکشن کے عملے کو اٹھالیا، ہمیں پتہ چلا کہ 20سے 22پریزائدنگ آفیسر کو ہی غائب کردیا گیا۔مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی نہیں جانتا کہ پریزائڈنگ آفیسر کو کس نے کہاں رکھا، الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلقہ این اے 75 کے نتائج تاخیر سے موصول ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی پنجاب کو پریزائڈنگ آفیسر کو ڈھوڈنے کا کہا، کہا گیا کہ شدید دھند کے باعث پریزائڈنگ آفیسر نہیں آسکتے۔
مریم نواز نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن بھی چیخ پڑا ہے، پریذائیڈنگ آفیسرووٹوں کاتھیلالےکربھاگ رہاتھاعطاتارڑنےپکڑلیا، فائرنگ ہوئی، لوگ شہید ہوئے، ووٹ کے بیگ چوری ہوئے، انتظامیہ اور پنجاب حکومت کہاں تھی، الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز حکومت کے خلاف بہت بڑی چارج شیٹ ہے۔
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- ایک دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل


