کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں ہونیوالے ٹریفک حادثات میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 19 زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثہ یونیورسٹی روڈ شیخ زید کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیڈسٹرین برج سے ٹکرا کر اُلٹ گئی۔حا دثے کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق تمام افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جن میں محمد اسد ،تیمور ،روحان اور رمیز شامل ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے اہل خانہ کے مطابق چاروں نوجوان آپس میں دوست تھے جو اکٹھے کھاناکھانے گلستان جوہر جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔
پنجاب کے ضلع خانیوال میں بھی خوفناک ٹریفک حادثہ ، ملتان روڈ پر کار اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ لاشوں کی شناخت کی جارہی ہے ۔
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں درگاہ سسی پنوں جانے والے زائرین کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ، درگاہ سے واپس آتے ہوئے کچے کے راستے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 16 زائرین زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ ایدھی زرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو جام غلام قادر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں سالانہ 35 ہزار لوگ سڑک حادثات میں جاں بحق ہوجاتے ہیں، جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد زخمی اور عمر بھر کی معذوری سے دوچار ہوتے ہیں۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ منٹ کے بعد ٹریفک حادثہ پیش آتا ہے، جس میں کوئی نہ کوئی شخص زخمی یا جاں بحق ہوجاتا ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- a day ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- a day ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 days ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- an hour ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 days ago



