Advertisement
پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ روس ، 'امن مشن مشق 2021' کا معائنہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے روس کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ’امن مشن 2021ء‘ مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 25th 2021, 8:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ روس ، 'امن مشن مشق 2021' کا معائنہ

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امن مشن مشق 2021  شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت منعقد ہوئی ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ایس سی او کے رکن ممالک کے چیف آف جنرل اسٹاف کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اجلاس میں افغانستان کی صورتِ حال اور عالمی و علاقائی سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں بین الاقوامی دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے ایس سی او کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔جنرل ندیم رضا نے عالمی امن کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی شراکت پر اظہارِ خیال کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

جنرل ندیم رضا نے روسی فیڈریشن کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ویلری وی گیرا سیموف اور پیپلز لبریشن آرمی چین کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل لی زوچینگ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان روس اور چین کے ساتھ دفاعی تعاون آگے بڑھانے کو بہت اہمیت دیتا ہے، باہمی تعلقات بامقصد،دوررس اسٹریٹجک تعاون کی شکل اختیارکررہےہیں،  پاکستان یقین رکھتا ہے کہ بہتر تعاون سے بامعنی اور طویل مدتی اسٹریٹجک تعلقات استوار کریں گے۔

Advertisement
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 16 گھنٹے قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 16 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 2 دن قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 15 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 2 دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 20 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 18 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 2 دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 13 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement