Advertisement
پاکستان

ہم نے جو کہا حکومت نے ہماری ہربات سچ ثابت کی : شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے جو کچھ کہا آج سچ ثابت ہو رہا ہے، ہم نے کہاتھا کہ بجٹ کے بعد مہنگائی اور ٹیکسوں کا نیا سیلاب آئے گا، حکومت نے ہماری بات سچ ثابت کی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 26th 2021, 3:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہم نے جو کہا حکومت نے ہماری ہربات سچ ثابت کی : شہباز شریف

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف  نےگیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے کی اطلاعات کی شدید مذمت کی اور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف کا بجٹ تھا، حکومت اس کی شرائط پوری کر رہی ہے، حکومت نے قوم سے ٹیکس فری بجٹ کا جھوٹ بولا تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز اور حکومت کی ایک اورسنگین حماقت ہے ،عوام میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی ہمت اور سکت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ظلم در ظلم بند کیاجائے عمران نیازی اپنی پے درپے حماقتوں سے ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلے ہیں۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ  پہلے ہی گیس، بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوچکا ہے قیمتوں میں مزید اضافہ سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، مسئلہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسئلے کا حل ہوتا تو بجلی کے بعد گیس کا گردشی قرض قوم کے گلے نہ پڑتا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی زندگی مزید جہنم بن جائے گی ۔

ان کا کہنا تھاکہ گیس کی قیمت بڑھنے سے روٹی کی قیمت بڑھے گی، عوام کے بل مزید بڑھ جائیں گے پہلے بھی کہاتھا کہ حکومت معیشت کا نائن الیون کرچکی ہے، اب مہنگائی سے قوم کا تورا بورا بنا رہی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  مہنگائی جس رفتار سے کی جارہی ہے، ثبوت ہے کہ حکومت کو معیشت کی الف ب بھی معلوم نہیں قوم کو مہنگائی سے مارنے کا گناہ کرنے کے بجائے عمران نیازی گھر چلے جائیں ۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ  آٹا ،چینی، گھی، دوائی بجلی گیس سمیت ہر چیز مہنگائی کی حدیں توڑ چکی ہے ،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، غریب کا جینا حرام ہوگیاہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی ہفتے پہلے بجلی میں 5 سے 35 فیصد اضافہ کیاگیا، اب گیس کی قیمت میں 35 فیصداضافے کی تجویز ہے ،یہ اس ملک کے غیور عوام کے ساتھ ظلم ، زیادتی اور سنگین مذاق ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی نااہلی کا خمیازہ ملک کے عوام کب تک بھگتیں گے، 141فیصد گیس کی قیمت حکومت پہلے ہی بڑھا چکی ہے، حکومت کا دعویٰ تھا کہ قیمت بڑھانے سے گیس کمپنیوں کا خسارہ کم ہوگا، حقیقت یہ ہے کہ قیمت بڑھانے کے باوجود گیس کمپنیاں جتنا خسارہ آج کررہی ہیں ، تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ  دو سال ہوچکے ہیں لیکن گیس کمپنیاں  نہ اپنا آڈٹ کراسکیں اور نہ ہی اپنے اکاؤنٹس عوام کے سامنے پیش کرسکی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ  عمران نیازی کی نااہلی سے گیس کمپنیاں تباہ ہوگئیں اور قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے ،آج دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی پاکستان خرید رہا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)  کے صدر اور قائد حزب اختلاف  شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ  جنوبی ایشیاءمیں بجلی اور گیس بھی سب سے مہنگی پاکستان میں ہے ،آج دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے اور سب سے کم آمدن بھی پاکستان میں ہے۔

Advertisement
پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، امریکا میں ملازمت کا خواب کیسے پورا ہوگا؟ ویزا کی تمام شرائط جان لیں

پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، امریکا میں ملازمت کا خواب کیسے پورا ہوگا؟ ویزا کی تمام شرائط جان لیں

  • 29 منٹ قبل
حکومت نے 4 سالہ حج پالیسی پیش کردی، فی کس پیکج کتنے کا ہو گا؟

حکومت نے 4 سالہ حج پالیسی پیش کردی، فی کس پیکج کتنے کا ہو گا؟

  • 5 گھنٹے قبل
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام فلسطینی طلبہ کی گریجویشن تقریب، 38 نوجوانوں نے ڈینٹل سرجری  کی ڈگریاں حاصل کر لیں

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام فلسطینی طلبہ کی گریجویشن تقریب، 38 نوجوانوں نے ڈینٹل سرجری کی ڈگریاں حاصل کر لیں

  • ایک دن قبل
عمران ہاشمی کا نیا گیت "مجبوریاں" ریلیز

عمران ہاشمی کا نیا گیت "مجبوریاں" ریلیز

  • ایک دن قبل
رونالڈو نے ہالی ووڈ کا رخ کر لیا، فٹبال ڈرامہ سیریز میں اداکاری کریں گے

رونالڈو نے ہالی ووڈ کا رخ کر لیا، فٹبال ڈرامہ سیریز میں اداکاری کریں گے

  • 3 گھنٹے قبل
لندن کی تقریب میں پاکستانی اداکارہ چھا گئیں، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

لندن کی تقریب میں پاکستانی اداکارہ چھا گئیں، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

  • ایک دن قبل
چھانگا مانگا میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک

چھانگا مانگا میں مبینہ زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک

  • 38 منٹ قبل
نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، وجہ سامنے آگئی

نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، وجہ سامنے آگئی

  • ایک دن قبل
سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر، قیمت میں اچانک کمی

سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر، قیمت میں اچانک کمی

  • ایک دن قبل
اہم ملک کی طرف سے ویزا فری انٹری کا اعلان، کیا پاکستان شامل؟

اہم ملک کی طرف سے ویزا فری انٹری کا اعلان، کیا پاکستان شامل؟

  • 3 گھنٹے قبل
بالی وڈ کےلیجنڈ اداکار کے اداکار بیٹے کا اچانک انتقال

بالی وڈ کےلیجنڈ اداکار کے اداکار بیٹے کا اچانک انتقال

  • 3 گھنٹے قبل
سابق قومی کرکٹر کے گھر افسوسناک حادثہ، 10 ماہ کی بیٹی زندگی کی بازی ہار گئی

سابق قومی کرکٹر کے گھر افسوسناک حادثہ، 10 ماہ کی بیٹی زندگی کی بازی ہار گئی

  • ایک دن قبل
Advertisement