لاہور: سینیئر اداکارہ و پروڈیوسرروبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستانی ڈراما ساز گزرتے وقت کے ساتھ گہرائی، کہانیاں اور موضوعات کھو رہے ہیں، ہم کو سوچنا ہوگا کہ ڈرامے کے لیے صرف ریٹنگ اور کمائی سب کچھ نہیں۔


تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر، اداکاری تجربات اور پروجیکٹس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستانی ڈرامے ہالی وڈ اور بالی وڈ فلموں سے مقابلہ کیا کرتے تھے مگر اب حالت سب کے سامنے ہے۔
روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ٹیلی ویژن پر کام شروع کیا تو وہ اپنے سینئر اداکاروں کی اداکاری اور ڈائیلاگز کی ادائیگی سے کام کرنا سیکھتی تھیں۔ لوگوں نے مجھے سکھایا ہے اور اب میرا کام ہے میں دوسروں کو بتا دیتی ہوں لیکن اگر آپ نہیں سیکھیں گے تو آپ کی اسکرین پر عمر کم ہو جائے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ اداکاری ایک ایسا شفاف کام ہے کہ ادھر آپ کرتے ہیں ادھر اس کا نتیجہ سامنے آجاتا ہے۔ جس دن صحیح کام کیا اوپر اور جس دن غلط کام کیا نیچے۔ اس لیے یہاں کس کا بیٹا، بیٹی ہونا یا تعلق داری کام نہیں آتی۔
روبینہ اشرف کا اپنی زندگی میں آئے ایک کڑے وقت اور بیٹیوں کے ساتھ کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ بہت یقین سے سمجھتی ہیں کہ ماں باپ کو ہمیشہ بیٹیاں ہی زندہ رکھتی ہیں، جن کی بیٹیاں ہیں وہ یقیناً میرے اس جملے کو سمجھ جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کووڈ کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ ماہ اسپتال میں رہی تھی اور اس دوران میری حالت اتنی زیادہ خراب تھی کہ مجھے دنیا کے بارے میں کوئی خبر نہیں تھی صرف یہ معلوم تھا کہ میرے ساتھ کیا ہورہا ہے جو کہ بہت برا تھا۔

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- 11 hours ago
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور
- 3 days ago
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- 11 hours ago
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- 10 hours ago
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
- 3 days ago

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 days ago

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی
- 3 days ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 8 hours ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 10 hours ago
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 3 days ago

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 4 days ago
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 4 hours ago



